Bharat Jodo Yatra Connects People: بھارت جوڑو یاترا نے دو برادریوں کو جوڑ دیا

author img

By

Published : Oct 3, 2022, 2:44 PM IST

بھارت جوڑو یاترا نے دو برادریوں کو جوڑ دیا

راہول گاندھی اور دیگر کانگریسی رہنماوں نے دونوں برادریوں اور دیہاتیوں کے ساتھ اجتماعی کھانے میں حصہ لیا۔ یہ لنگایت اور دلت برادریوں کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کی کوشش ہے یہ 29 سال میں پہلی بار تھا جب دونوں برادریوں کے لوگ ایک ساتھ آئے تھے۔ Bharat Jodo Yatra Connects People

میسور:کانگریس نے ٹویٹ میں کہا تین دہائیاں قبل بداناوالو گاؤں میں فرقہ وارانہ تنازعہ قتل عام میں بدل گیا تھا۔ ان کے درمیان خلیج اب تک برقرار ہے۔ لیکن راہول گاندھی نے دونوں برادریوں کے ساتھ بڑے پیمانے پر کھانے میں حصہ لیا اور ٹوٹے ہوئے دلوں کو ملایا۔ یہ بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی ہے۔ Bharat Jodo Yatra Connects People

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اتوار کےروز مہاتما گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر بداناوالو گاؤں میں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کھانڈی کیندرا میں بھجن میں بھی حصہ لیا۔ بعد میں انہوں نے کھادی گراموڈیوگا سنٹر کا دورہ کیا اور سنٹر کی خواتین سے بات چیت کی۔ اس کے بعد راہل نے احاطے میں ایک پودا لگایا۔ Rahul Gandhi brought Two Communities Together

راہول گاندھی اور دیگر کانگریسی رہنماوں نے بھی دونوں برادریوں اور دیہاتیوں کے ساتھ اجتماعی کھانے میں حصہ لیا۔ یہ لنگایت اور دلت برادریوں کے درمیان اختلافات کو دور کرنے کی کوشش ہے یہ 29 سال میں پہلی بار تھا جب دونوں برادریوں کے لوگ ایک ساتھ آئے تھے۔ 1993 میں تصادم کے بعد ان علاقوں کی سڑکیں جہاں دو برادریاں رہتی ہیں، استعمال میں نہیں تھیں۔ کانگریس لیڈروں اور منتظمین نے رضاکارانہ طور پر دونوں گلیوں کو جوڑنے کے لیے کام کیا اور سڑک کے لیے ٹائلز بچھائیں، جسے بھارت جوڑو روڈ کہا جاتا ہے۔ راہول گاندھی نے بھی اس رضاکارانہ کام میں حصہ لیا۔ راہل کے ساتھ کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار، سدارامیا، رندیپ سنگھ سرجے والا، کے سی وینوگوپال اور دیگر موجود تھے۔ Rahul Gandhi has Participated Mass Dining

راہول گاندھی نے گاندھی کی تصویر پر پھول چڑھائے اور اجتماعی دعا میں شرکت کی۔ بعد میں، انھوں نے گاؤں میں شرمدان (رضاکارانہ کام) کیا اور گاؤں کے پرانے گھروں کو پینٹ کرکے دلوں کو جوڑنے کا کام کیا- Bharat Jodo road in Karnataka

یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی حیدرآباد میں یاترا روٹ میپ کو حتمی شکل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.