Campus Front on Karnataka Govt : کیمپس فرنٹ کا اپنے کارکنوں پر لگائے گئے کیسز واپس لینے کا مطالبہ

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 4:42 PM IST

Updated : Aug 4, 2022, 8:40 PM IST

کیمپس فرنٹ کے کارکنوں کے خلاف کرناٹک حکومت کی غیر قانونی کارروائی

ریاست میں بی جے پی حکومت کی جانب سے سنگھ پریوار کے نظریہ سے اتفاق نہ رکھنے والوں کے ساتھ امتیاز برتا جا رہا ہے۔ Campus Front on Karnataka Govt

بنگلور: وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کا ضلع کوپل دورہ کے دوران کیمپس فرنٹ کے کارکنان نے وزیر اعلیٰ کے خلاف زبردست احتجاج کیا اور انہیں کالے جھنڈے دکھائے جس کے بعد پولیس نے کیمپس فرنٹ کے سبھی کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ Campus Front on Karnataka Govt

ویڈیو


اس سلسلے میں کیمپس فرنٹ کرناٹک کے ایکٹیوسٹ سرفراز نے کہا کہ ریاست میں بی جے پی حکومت کی جانب سے سنگھ پریوار کے نظریہ سے اتفاق نہ رکھنے والوں کے ساتھ تعصب برتا جارہا ہے جس کی مخالفت میں انہوں نے وزیر اعلیٰ بومائی کے کوپل کے دورے کے دوران احتجاج کیا تھا جس کے نتیجے میں کیمپس فرنٹ کے کارکنان کو گرفتار کئے گئے اور ان پر نان-بیلبل سیکشن لگاکر جوڈیشل کسٹڑی بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں:

اس معاملے میں سرفراز نے کہا کہ وہ خاطی پولیس اہلکاروں کو بھی کورٹ میں گھسیٹیں گے اور کیمپس فرنٹ کے کارکنوں پر لگائے گئے جھوٹے کیسز کو واپس نہ لئے جانے پر پرزور احتجاج کریں گے۔

Last Updated :Aug 4, 2022, 8:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.