Jharkhand Clinic Fire جھارکھنڈ میں کلینک میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 11:26 AM IST

جھارکھنڈ میں کلینک میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک

جھارکھنڈ کے دھنباد کے ایک اسپتال میں رات تقریبا ایک بجے آگ لگ گئی۔ اس آتشزدگی میں ڈاکٹر جوڑے سمیت 6 افراد کی موت ہو گئی۔ Fire Incident in Dhanbad

رانچی: جھارکھنڈ کے دھنباد کے ہزارہ میں ایک کلینک میں آگ لگنے سے چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ دھنباد کے ٹیلی فون ایکسچینج روڈ پر واقع ہزارہ کلینک میں کل دیر رات 2 بجے آگ لگ گئی جس میں کلینک آپریٹر ڈاکٹر وکاس ہزارہ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر پریما ہزارہ سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ جب ڈاکٹر وکاس ہزارہ سمیت دیگر افراد اپنے کمرے میں سو رہے تھے تو آگ بھڑک اٹھی اور گھر میں دھواں بھرجانے کے سبب دم گھٹنے سے چھ افراد کی موت ہوگئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت ہزارہ کلینک میں 25 کے قریب مریض داخل تھے۔ اس واقعے کے بعد تمام مریضوں کو دوسری عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کافی مشقت کے بعد آگ پر کافی حد تک قابو پایا جا سکا۔ معلومات کے مطابق ڈاکٹر وکاس اور پریما ہازرہ ہسپتال میں ہی رہتے تھے۔ ہسپتال اور دونوں کی رہائش کے درمیان ایک کوریڈور ہے۔ یہ کوریڈور ہسپتال سے ان کی رہائش گاہ تک آنے جانے کے لیے ہے۔ دونوں اسی کوریڈور سے ہسپتال آتے تھے۔ آگ لگنے سے دھواں اٹھنے لگا اور پورا کوریڈور دھویں سے بھر گیا۔ دھواں وکاس اور پریما کی رہائش گاہ تک بھی پہنچ گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کوریڈور اور ان کی رہائش گاہ مکمل طور پر دھوئیں سے بھر گئی اور ڈاکٹر جوڑے کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Blast at Brick Factory اینٹ کے بھٹے کی چمنی میں آگ لگنے سے دھماکہ، 7 ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.