Amarnath Yatra Security: امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں شاہراہ پر سخت ترین حفاظتی انتظامات

author img

By

Published : Jun 20, 2022, 4:09 PM IST

Amarnath Yatra Security

پولیس کے ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ یاترا کے پُر امن انعقاد کے لیے جموں شاہراہ پر سخت ترین حفاظتی انتظامات Security Check in Jammu کیے گئے ہیں۔ شاہراہ پر سیکورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ چیکنگ کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا۔ 'یاتری نواس' بگھوتی نگر Yatri Niwas at Bhagwati Nagar میں بھی حفاظت کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ Amarnath Yatra Security

جموں: رواں ماہ کے آخر سے شروع ہونی والی امرناتھ یاترا کے سلسلے میں جموں کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ Bhagwati Nagar Base Camp میں تیاریاں عروج پر ہیں۔ جموں شاہراہ پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ جموں شاہراہ پر سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ چیکنگ کا سلسلہ Security Check in Jammu بھی تیز کر دیا گیا ہے۔ جموں شہر میں بھی سیکورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔

امرناتھ یاترا کے پیش نظر جموں شاہراہ پر سخت ترین حفاظتی انتظامات

اس سلسلے میں صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور پولیس ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل مکیش سنگھ نے سکیورٹی گاڑیوں کے ایک قافلے کی قیادت کرتے ہوئے جموں سے بانہال تک یاترا کی سیکورٹی کی لیے ایک ٹرائل چلایا۔ پولیس کے ایک سینیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں، ادھم پور اور رامبن اضلاع کی طرف سے یاترا کے لیے کیے گئے سیکورٹی سمیت تمام انتظامات کا جموں صوبہ کے دو سینیئر سول اور پولیس افسران نے ذاتی طور پر جائزہ لیا۔ Amarnath Yatra Security

انہوں نے بتایا کہ یاترا کے پُر امن انعقاد کے لیے ینگر جموں شاہراہ پر سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، جس دوران شاہراہ پر سکیورٹی بڑھانے کے ساتھ ساتھ چیکنگ کا سلسلہ Security Check in Jammu بھی تیز کر دیا گیا ہے، جب کہ 'یاترا نواس' کی جگہ بگھوتی نگر Bagwati Nagar Yatra Niwas میں حفاظت کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra 2022: گاندربل میں کمشنر سکریٹری نے بالتل کا دورہ کیا

خیال رہے کہ یاتریوں کی پہلی کھیپ بھگوتی نگر بیس کیمپ جموں سے ایک دن پہلے یاترا کے لیے روانہ ہوگی اور جموں سرینگر شاہراہ سے گزر کر پہلگام اور بال تل میں اپنے متعلقہ بیس کیمپوں تک پہنچے گی۔ حکام نے کہا کہ موسمی حالات کی وجہ سے ہائی وے کی بندش کی صورت میں ٹرانزٹ کیمپوں میں یاتریوں کی رہائش کو یقینی بنانے کے لیے ایک ہنگامی منصوبہ پہلے سے ہی تیار کیا گیا ہے، اس کے علاوہ لینڈ سلائیڈنگ کے ملبے کو صاف کرکے ہائی وے کو جلد کھولنے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ Amarnath Yatra Security

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.