Weapons and ammunition recovered near the LoC in Poonch: پونچھ: عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 11:03 AM IST

پُنچھ ضلع

سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک گاؤں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا اور بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران جموں اور کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب ایک گاؤں میں عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا اور بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا۔ حکام نے بتایا کہ نورکوٹ گاؤں میں فوج اور پولیس کی مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران اس ٹھکانے کا پتہ چلا۔

انہوں نے بتایا کہ خفیہ ٹھکانے سے جو اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کیا گیا ہے اس میں دو میگزین اور 63 راؤنڈز کے ساتھ دو AK-47 اسالٹ رائفلز، ایک 223 بور اے کے شکل کی بندوق جس میں ہینڈ گرپ ہے، اس کے دو میگزین اور 20 راؤنڈز اور ایک میگزین اور چار راؤنڈ کے ساتھ ایک چینی پستول شامل ہے۔

حکام نے بتایا کہ اتوار کی شام کو ایک مخصوص اطلاع کی بنیاد پر کی گئی اس کارروائی کے دوران کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:
ہتھیار سمیت دو نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا دعوی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.