Memorial Lecture at Jammu University: جموں یونیورسٹی میں 'پروفیسر منظر اعظمی میموریل لِکچر' کا انعقاد

author img

By

Published : Mar 5, 2022, 5:41 PM IST

جموں یونیورسٹی میں 'پروفیسرمنظراعظمی میموریل لِکچر' کا انعقاد

حکومت ہند نئی دہلی اور قومی کونسل برائے فروغ اُردوزبان کے اشتراک سے جموں یونیورسٹی میں 'غیرافسانوی نثر کی اہمیت' کے موضوع پر پروفیسر منظر اعظمی میموریل لِکچر کا Urdu Department of Jammu University Arrangement of Lecture انعقاد کیا گیا۔

جموں: جموں یونیورسٹی میں قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان اور حکومت ہند کے اشتراک سے موضوع ”غیر افسانوی نثر کی اہمیت' پر 'پروفیسر منظر اعظمی میموریل لِکچر' کا انعقاد کیا گیا جس میں دہلی یونیورسٹی کے پروفیسر ابن کنول نے موضوع سے متعلق لِکچر Urdu Department of Jammu University Arrangement of Lecture دیا۔

اس دوران ڈین ریسرچ اسٹڈیز جموں یونیورسٹی پروفیسر رجنی ڈینگرا نے پروگرام کی صدارت کے فرائض انجام دیے جب کہ سابق صدر شعبہ اُردو کشمیر یونیورسٹی پروفیسر قدوس جاوید نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔

پروگرام کے استقبالیہ خطبے میں پروفیسر محمد ریاض احمد صدر شعبہ اُردو جموں یونیورسٹی نے کہا کہ 'پروفیسر منظر اعظمی نے 35 سال سے زائد عرصہ تک شعبہ اُردو میں اپنی خدمات انجام دیں۔

پروفیسر محمد ریاض احمد نے پروفیسر منظر اعظمی کو اُردو کا ایک قدآور ادیب قرار دیتے ہوئے کہا کہ 'پروفیسر موصوف نے ”اُردومیں تمثیل نگاری اور سب رس کا تنقیدی جائزہ سمیت درجنوں کتابیں لکھیں ہیں جو دُنیا کے مختلف یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل ہیں۔''

ویڈیو

پروفیسر ابن کنول نے اپنے خصوصی خطبے میں کہا کہ 'پروفیسر منظر اعظمی کی اُردو ادب میں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے ان کے 'غیرافسانوی نثر' کی اہمیت پر بولتے ہوئے کہاکہ 'غیر افسانوی ادب میں انشائیہ، سفرنامے، خودنوشت، سوانح حیات، رپورتاژ، خاکے، مکاتب وغیرہ آتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر افسانوی ادب میں طبع آزمائی کرنا ایک چیلنج بھرا کام اور فن ہے۔

پروفیسر قدوس جاوید نے اپنے خطاب میں غیرافسانوی اُردو ادب کی تاریخ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے زبان اور جدید نثر کی بنیادی چیزوں کے بارے میں سامعین کو جانکاری دی۔

وہیں اپنے صدارتی خطاب میں ڈین ریسرچ اسٹڈیز جموں یونیورسٹی کے پروفیسر رجنی ڈینگرا نے بتایا کہ 'شعبہ اُردو میں کئی عظیم شخصیات مثلاً پروفیسر گیان چند جین، پروفیسرشام لال کالرا، پروفیسر جگن ناتھ آزاد اور منظراعظمی وغیرہ نے خدمات انجام دیں جو شعبہ کے لئے باعث فخر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پروفیسر منظر اعظمی میموریل لِکچرکا انعقاد Conducting Professor Manzar Azami Memorial Lecture حقیقی معنوں میں اس عظیم اُردو ادیب کو بہترین خراج عقیدت ہے۔

مزید پڑھیں:

Seminar On Tehreek E Azadi And Urdu: بھوپال میں تحریک آزادی اور اردو پر سیمینار کا انعقاد

پرنسپل انسٹیٹیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس جموں یونیورسٹی کے پروفیسر شہاب عنایت ملک نے بھی اپنے خطاب میں پروفیسر منظر اعظمی کی خدمات کو سراہا اور پرو فیسر ابن کنول کے لیکچر کو طلباء اور اُردو سے شغف رکھنے والوں کے لئے کافی معلوماتی قرار دیا۔

اس دوران ڈاکٹر فرحت شمیم ،اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اُردو جموں یونیورسٹی نے نظامت کے فرائض انجام دیے جبکہ شکریہ کی تحریک ڈاکٹرچمن لال، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اُردو جموں یونیورسٹی نے پیش کی۔

اس موقع پر طلباء، فیکلٹی ممبران اور سول سوسائٹی ممبران نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.