Farooq Appeals to the Countrymen to Spread Love: فاروق عبداللہ نے ملک کے عوام سے پیار پھیلانے کی اپیل

author img

By

Published : Apr 8, 2022, 10:58 PM IST

فاروق نے ملک کے عوام سے پیار پھیلانے کی اپیل

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ایک تقریب سے کطاب کرتے ہوئے کہا کہا،’’میں آپ سبھی سے ہاتھ جوڑکر اپیل کرتا ہوں کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو پیار سے بچانا Farooq Appeals to the Countrymen to Spread Love ہے۔ ہمیں مہاتما گاندھی جیسے عظیم قومی رہنماؤں کے ذریعہ پھیلائے گئے اصولوں کے ذریعہ ملک کی تعمیر کرنی ہے، میں مرنے سے پہلے ایسا بھارت دیکھنا چاہتا ہوں۔‘‘

نئی دہلی: نیشنل کانفرنس کے لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ نے جمعہ کو ملک کے عوام سے پیار پھیلانے اور مہاتما گاندھی جیسے عظیم رہنماؤں کے دکھائے گئے راستے کی پیروی کرنے کی اپیل کی Farooq Abdullah appealed to the people to save the country ہے۔

پونے کے ایک این جی او سرحد کے ذریعہ دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقد 16 ویں اور 17 ویں سنت نام دیو ایوارڈ تقریب میں ڈاکٹر عبداللہ نے کہا،’’میں آپ سبھی سے ہاتھ جوڑکر اپیل کرتا ہوں کہ اگر ملک کو بچانا ہے تو پیار سے بچانا ہے۔ ہمیں مہاتما گاندھی جیسے عظیم قومی رہنماؤں کے ذریعہ پھیلائے گئے اصولوں کے ذریعہ ملک کی تعمیر کرنی ہے۔میں مرنے سے پہلے ایسا بھارت دیکھنا چاہتا ہوں۔‘‘

مزید پڑھیں:

ملک کے حالیہ سیاسی منظرنامے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت ایک تکثیری رجحانات کا ملک ہے جہاں سبھی طبقوں کو ایک ساتھ رہنا چاہئے، حالانکہ کچھ رہنما طبقوں کے درمیان ایک تعصب پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جو بدقسمتی ہے۔ انہوں نے کہا ،’’نفرت کی سیاست بھارت کی ترقی کے لئے خطرناک ہے۔ کسی بھی مذہب میں کسی دوسرے مذہب کے تئیں نفرت کی بات نہیں کہی گئی ہے۔ ایک انسان غلط ہوسکتا ہے لیکن ایک مذہب کبھی غلط نہیں Farooq Abdullah appealed to the people to save the country ہوسکتا۔‘‘

پونے کی این جی او سرحد کی طرف سے جیتنے والوں کو 1.01 لاکھ روپے اور ایک میمنٹو پیش کیا گیا۔ یہ ہر سال ایک پنجابی کو ملک کے لیے اس کی شاندار خدمات کے لیے دیا جاتا ہے۔ اس بار 2020 کے لیے 16 واں ایوارڈ سابق آئی پی ایس افسر اور مصنف اے ایس دلت کو دیا گیا، جب کہ 2021 کا 17 واں ایوارڈ میگھالیہ کے گورنر ستیہ پال ملک کو دیا گیا۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.