Educational Institution Reopen In Valley سرمائی تعطیلات کے بعد وادی کے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں دوبارہ بحال

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 11:58 AM IST

Updated : Mar 1, 2023, 2:19 PM IST

سرمائی تعطیلات کے بعد وادی کے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں دوبارہ بحال

طویل سرمائی تعطیلات کے بعد وادی کے تعلیمی اداروں میں درس و تدرس کا کام دوبارہ شروع ہو گیا۔ اسکول و کالجوں میں تعلیمی سرگرمیوں کی دوبارہ بحالی پر اساتذہ اورطلبا و طالبات کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھی گئی۔ Educational Institution Reopen In Valley

سرمائی تعطیلات کے بعد وادی کے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں دوبارہ بحال

سری نگر: وادی کشمیر میں سرمائی تعطیلات کے بعد آج بدھ کے روز یعنی یکم مارچ سے تعلیمی اداروں میں درس و تدرس کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔آج صبح سے ہی شہر و مضافات میں مختلف رنگوں کے اسکول یونیفارم میں طلبا و طالبات کو اسکول بسوں کے انتظار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔لڑکے و لڑکیوں کے درمیان زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق تقریبا 3 ماہ کے عرصے کے بعد اسکولوں میں درس و تدریس کا کام شروع ہوا۔طلباء کا اسکولوں کا رخ کر رہے ہیں۔ایک طرف اساتذہ کا طلباء کو گرمجوشی سے استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا دوسری طرف لڑکے اور لڑکیوں نے اپنے ہم جماعتیوں سے لمبے عرصے کے بعد ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا،

اسکولوں اور کالجوں میں تعلیمیئ سرگرمیاں دوبارہ بحال ہونے پر شہر اور مضافات کے بازاروں میں رونقیں واپس لوٹ آئی ہے۔اس سلسلے میں طلباء کا کہنا ہے کہ لمبے عرصے کے بعد تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے کو لے کر پرعزم ہیں۔کلاس روم میں بیٹھ کر پڑھائی کرنے کا لطف ہی کچھ ہو تا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی طویل عرصے کے بعد کلاس میں پڑھاتے ہوئے دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دوستوں سے ملنے کے لئے بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ آج انتظاری کی گھڑی ختم ہو گئی۔امید کرتے ہیں یہ سلسلہ لمبے عرصے تک جاری رہے گا۔اس دوران ہم اپنے ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اسکولی طلباء کی آواجاہی سے بازاروں کی رونقیں بھی جیسے لوٹ آئی ہے۔ طلباء کہتے ہیں کافی وقت کے بعد ہم اپنے اساتذہ کو روح بروح کلاسز میں پڑھاتے ہوئے دیکھے گے اور نئے دوستوں سے بھی ملے گے۔ جس کا انہیں بے صبری سے انتظار تھا۔ اسکول انتظامیہ نے خوشی کا اظہار کیا وہیں والدین کی خوشی بھی دیکھنے ہی بنتی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ یکساں تعلیمی کیلینڈر کا نفاذ عمل میں لانے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جموں وکشمیر کے طلباء بھی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے طلباء کے ساتھ مارچ۔ اپریل سیشن میں امتحانات میں شریک ہوں گے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اول تا ساتویں اور نویں جماعت کے امتحانات کو اگلے ماہ 20 ماہ مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے بارہویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات کے لئے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق سافٹ زون کے لئے 4 مارچ جبکہ ہارڈ زون کے لئے 8 اپریل سے امتحانات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔دسویں جماعت کے سالانہ ریگولر امتحانات 9 مارچ سے شروع ہوں گے جبکہ ہارڈ زون میں یہ اپریل کی11 تاریخ سے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:Medical Camp For Senior Citizens In Ganderbal: گاندربل میں بزرگ شہریوں کے لئے طبی کیمپ اور بیداری مہم کا انعقاد

بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا بھی اعلان کیا ہے۔اس کے مطابق بالترتیب سافٹ زون میں 6 مارچ سے اور ہارڈ زون میں 10 اپریل سے منعقد ہونے جارہے ہیں۔ادھر یوٹی لداخ میں بھی ہارڈ اور سافٹ زون کے تحت مارچ سے اپریل سیشن میں منعقد کرانے کا اعلان کیا گیا۔

Last Updated :Mar 1, 2023, 2:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.