Gold Recovered in Una ہماچل پردیش کے اونا میں چوبیس کروڑ کا سونا برآمد

author img

By

Published : Nov 5, 2022, 2:01 PM IST

ہماچل پردیش کے اونا میں 24 کروڑ کا سونا برآمد

ہماچل پردیش کے اونا ضلع میں پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا جس سے 54.59 کلو گرام خالص سونے کی اینٹوں کے علاوہ 6.7 کلو گرام قیمتی دھات برآمد ہوئی۔ Gold Recovered in Una

اونا: ہماچل پردیش میں 12 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے اونا ضلع کی پولیس نے معمول کی جانچ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا جس سے 54.59 کلو گرام خالص سونے کی اینٹوں کے علاوہ 6.7 کلو گرام قیمتی دھات برآمد ہوئی۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اریجیت سین ٹھاکر نے بتایا کہ جمعہ کی دیر رات ضلع کے جوار اور نہریان گاؤں کے درمیان تفتیش کے دوران ایک گاڑی کو روکا گیا، جس سے 54.59 کلو گرام خالص سونے کی اینٹیں اور 6.7 کلو گرام قیمتی دھات ضبط کی گئی اور گاڑی بھی برآمد کی گئی۔ Gold Recovered in Himachal

انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ سونا مزید کارروائی کے لیے محکمہ ایکسائز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ٹھاکر نے بتایا کہ سونا اور قیمتی دھاتوں کو ہمیر پور ضلع کے نادون قصبے میں ایک ریفائنری فیکٹری میں لے جایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سونا غیر قانونی طور پر پیرو اور تنزانیہ سے نادون لے جایا جا رہا تھا۔ پولیس اور محکمہ ایکسائز کی ٹیمیں گاڑی میں سونا لانے والے افراد کے کاغذات کی جانچ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Gold Worth Rupess Crore Recovered ساڑھے تین کیلو سونے کے ساتھ دو افراد گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.