Girl Committed Suicide in Vadodara: محبت میں ناکامی پر لڑکی نے خودکشی کرلی

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 7:07 PM IST

Updated : Jun 23, 2022, 11:02 PM IST

محبت میں گرفتار لڑکی نے خودکشی کی

گجرات کے شہر وڈودرا میں ایک لڑکی نے ایک نوجوان کی محبت میں 2 روز قبل پھانسی لگاکر خود کشی کرلی، لڑکی نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو بھی بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ Girl Committed Suicide

گجرات: وڈودرا شہر سے ایک دل دہلا دینے والی خبر آرہی ہے جس کے مطابق ایک لڑکی محبت میں ناکامی کے بعد پہلے تو ویڈیو بنائی اس کے بعد پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ متوفی لڑکی نے خودکشی سے قبل ایک ویڈیو بنائی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ Girl Committed Suicidein in Vadodara

ویڈیو
اطلاعات کے مطابق وڈودرا کے تالنجا علاقے کی رہنے والی 25 سالہ لڑکی کھوکھر، احمد آباد کے رہنے والے رمیز نام کے ایک لڑکے کے عشق میں گرفتار تھی دونوں کے درمیان کسی بات پر تنازع ہونے کی وجہ سے دو دن قبل وڈودرا کے تالنجا میں واقع نور جہاں پارک میں لڑکی نےے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ لڑکی نے خودکشی سے پہلے ایک ویڈیو بنایا تھا جو اب وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ روتے ہوئے کہتی ہے کہ 'تم نے مجھے دھوکہ دیا اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟

مزید پڑھیں:


ویڈیو میں لڑکی کہتی ہے کہ 'تم شادی کے لیے ہاں بول کر میرا دل بہلاتے رہے اور میں انتظار کرتی رہی، تم نہیں آئے یہ بہت غلط کیا تم نے، میں احمدآباد آئی ہوں لیکن میں تمہیں کہاں ڈھونڈوں، میں نے گھر پر بھی کسی کو بتایا نہیں اب میں کیا کروں میں نے تم کو سب سے زیادہ پیار کیا اور تم نے مجھے دھوکہ دیا ساری دنیا کے جاننے کے باوجود بھی تم نے میرا ہاتھ نہیں تھاما'۔

Last Updated :Jun 23, 2022, 11:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.