Urs Of Hazrat Syed Ahmad Bawa پیر طریقت حضرت سید احمد باوا کا دوسرا عرس دھوم دھام سے منایا گیا

Urs Of Hazrat Syed Ahmad Bawa پیر طریقت حضرت سید احمد باوا کا دوسرا عرس دھوم دھام سے منایا گیا
احمد آباد کے دریا پورمیں موجود علی پول والے پیر طریقت حضرت سید احمد باوا کا دوسراعرس اور سید احمدنا کبیر رفاعی کا 866 عرس دھوم دھام سے منایا گیا۔ The Second Urs Of Hazrat Syed Ahmad Bawa
احمد باوا کے بیٹے سلیم باوا نے کہا کہ ہمارے پیر طریقت حضرت سید احمد باوا کا دوسرا صندل اور عرس حضرت سیدنا احمد کبیر رفاعی کا 866 عرس حضرت موسی سہاگ قبرستان شاہی باغ میں موجود مزار پر بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔ اس موقع پر ہم نے جلوس نکال کر صندل پیش کیا اور بڑی تعداد میں مسلمان برادری کے لوگ اور مریدین اس موقع پر موجود رہے اور صندل پیش کیا گیا۔ چادر چڑھائی گئی اور گل پوشی کی گئی اور نذرو نیاز کا اہتمام کیا گیا۔
سلیم باوا نے کہا کہ پیر طریقت حضرت احمد باوا کے عرس مبارک کے موقع پر میں دعا کرتا ہوں کہ دنیا میں امن و امان قائم رہے۔ ہندوستانی قومی یکجہتی کے ساتھ ملک کی ترقی کے لئے گامزن رہیں ہمارے ملک کا نام دنیا میں روشن رہے۔ ملک میں کسی طرح کی کوئی آفت نہیں آئے اور کورونا سے حفاظت رہے۔
