khadim of Shah Alam Dargah welcomed Budget شاہ عالم درگاہ کے خادم خاص صوبہ خان پٹھان نے بجٹ کا استقبال کیا

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 2:32 PM IST

Updated : Feb 2, 2023, 2:54 PM IST

شاہ عالم درگاہ کے خادم خاص صوبہ خان پٹھان نے یونین بجٹ کا استقبال کیا

مرکزی حکومت کی جانب سے اقلیتوں کے لیے بجٹ میں کچھ خاص نہیں ہے۔ اس کے باوجود شاہ عالم درگاہ کے خادم خاص صوبہ خان پٹھان نے یونین بجٹ کا استقبال کیا ہے۔

احمد آباد: وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن مودی حکومت کی دوسری میعاد کا آخری مکمل بجٹ پیش کیا جس میں میں انہوں نے انکم ٹیکس کے نئے ٹیکس نظام میں راحت دیا ہے اس پر شاہ عالم درگاہ کے خادم خاص صوبہ خان پٹھان نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے یونین بجٹ کا استقبال کیا۔ صوبہ خان پٹھان میں تعلق سے کہا کہ ہم سب سے پہلے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مرکز میں بیٹھ کر آپ نے بہت اچھا بجٹ پاس کیا ہے جس میں خاص طور سے سے آمدنی پانچ لاکھ سے بڑھاکر 7 لاکھ پر ٹیکس ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے عام آدمی کو ٹیکس سے کافی راحت ملے گی۔

صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ یہ بجٹ کافی اچھا ہے جو کہ سالانہ آمدنی پر 5 لاکھ پر ٹیکس بھرنے کا تھا اسے بڑھا کر سات لاکھ تک عام آدمی آمدنی پر ٹیکس کرنے کا فیصلہ اعلان کیا گیا ہے اور اس بجٹ میں اور جو بھی فیصلے کیے گئے اور راحت دی گئی اس کے لیے لیے میں اس بجٹ کا استقبال کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا ک کہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے یہ بجٹ پیش کیا گیا ہے یہ نریندر مودی حکومت کا آخری بجٹ نہیں ہے آگے بھی نریندر مودی کی وزیراعظم بنیں گے اور ان کی حکومت میں بجٹ پیش ہوتا رہے گا لوک سبھا الیکشن میں وہ اکثریت سے جیتیں گے اور ایک بار پھر مودی حکومت حضرت دور اقتدار میں آئے گی۔

Last Updated :Feb 2, 2023, 2:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.