Gujarat Paper Leak گجرات حکومت پیپر لیک معاملے پر بل لانے کی تیاری کررہی ہے

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 3:28 PM IST

پیپر لیک معاملہ

جونیئر کلرک پیپر لیک کا معاملہ ان دنوں میں سرخیوں میں ہے، گجرات حکومت پیپر لیک کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے گی، ایسے میں گجرات حکومت اگلے بجٹ اجلاس میں پیپر لیک معاملے پر قانون سازی کی تیاری کر رہی ہے ۔

جونیئر کلرک پیپر لیک معاملے میں اے ٹی ایس نے 16 ملزمین کو اب تک گرفتار کیا ہے، ان ملزمان کے خلاف دفعہ 406، 409 420 120 بی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس علاوہ اس معاملہ کے 4 ملزمین تاحال مفرور ہے،بتایاجارہاہے کہ پرنٹنگ پریس میں کام کرنے والے ملزم شردھالوہانا، سروج، چیرایو، عمران مفرور ہے، اے ٹی ایس نے ان سب کو پکڑنے کے لیے متحرک ہے،اس معاملے میں ہرگزرتے ایام کے ساتھ نئے خلاصے سامنے آرہے ہیں، گجرات میں پیپر لیک کے واقعات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے گجرات حکومت آئندہ بجٹ میں ایک بل لانے کی تیاری بھی کر رہی ہے۔


ریاست میں بھوپیندر پٹیل کی قیادت میں برسر اقتدار بی جے پی کی حکومت طلبا اور مقابلہ جاتی امتحانات کے امیدواروں کی قسمت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف سخت قانون بنانے کی تیاری کر رہی ہے، ذرائع کے مطابق اس قانون میں شق کے مطابق پیپر لیک کرنے والوں کو سات سال یا اس سے زائد مدت کی قید کی سزا ہوگی ، اس کے علاوہ پیپر خریداروں کو مستقبل میں ملزمت میں بھرتی ے روک لیا جائے گا اور بھرتی کی نگرانی کے لیے آئی اے ایس آئی پی ایس کو بھی مقرر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Gujarat Junior Clerk Exam paper leak گجرات جونیئر کلرک پیپر لیک معاملہ میں پندرہ ملزمان گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.