Karim Lakhani on Budget بجٹ پر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کریم لاکھانی کا رد عمل

author img

By

Published : Feb 2, 2023, 12:57 PM IST

Karim Lakhani on Budget

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے مودی حکومت کی دوسری میعاد کا آخری مکمل بجٹ پیش کیا، جس میں انہوں نے انکم ٹیکس کے نئے ٹیکس نظام میں راحت دی ہے۔ اس بجٹ سے کس کو فائدہ اور کس کو نقصان ہو سکتا ہے۔ اس تعلق سے احمد آباد کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کریم لاکھانی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت میں بجٹ پر اپنی رائے رکھی۔ Chartered Accountant Karim Lakhani analyzed the budget

چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کریم لاکھانی نے بجٹ کا تجزیہ کیا

احمد آباد: مرکزی حکومت کی دوسری میعاد کا آخری مکمل بجٹ پر بات کرتے ہوئے کریم لکھانی نے کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے فل فیز بجٹ پیش کیا جس پر لوگوں کے ملے جلے رد عمل سامنے آ رہے ہیں، لیکن ہم نے جو اس پر تجزیہ کیا تو ہمیں کچھ اور ہی پتا چلا۔ لوگوں کو دکھایا جا رہا ہے کہ بجٹ سے بہت سارے فائدے ہو رہے ہیں لیکن اس کا تجزیہ کرنے کے بعد بہت ساری ایسی چیزیں پتہ چل رہی ہیں کہ کئی چیزوں میں اس بجٹ سے نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ سب سے پہلے تو ہم جو انکم ٹیکس کے نئے نظام کے تحت سات لاکھ کی آمدنی تک لوگوں کو ٹیکس نہیں بھرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کا ہم استقبال کرتے ہیں لیکن اس میں بھی جو لوگ ہاؤسنگ لون لیکر بیٹھے ہیں اور جو لوگ ایل آئی سی ٹیوشن لون لے چکے ہیں۔ ان کے لیے اس بجٹ میں کوئی راحت نہیں ہے اور اگر آپ پر پرانے ریسیوم ( سند ) ہوں تو آپ کو ٹیکس بھرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

علاوہ ازیں یہ ہو سکتا ہے کہ اور بھی زیادہ ٹیکس بھرنا پڑے اور دوسرا بڑا بے فائدہ ایم ایس ایم ای کے لیے ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ ابھی ایم ایس ایم ای کی حالت بہت ہی زیادہ خراب ہے جو چھوٹے بزنس مین ہیں جن کا انویسٹمنٹ ہے انہیں یہ دقت ہوتی ہے کہ انہیں ان کی پیمنٹ وقت پر نہیں ملتی ہے۔ ایسے میں گورنمنٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر آپ مائیکرو اسمال بزنس کرنے والوں سے مال خریدتے ہیں تو اگر اسے آپ وقت پر پیمنٹ نہیں کرتے ہیں کہ آپ ایکسپینس کلیم نہیں کر سکیں گے اس سے اسمال بزنس کرنے والوں کو راحت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں موبائل اور ٹی وی سستا ہو رہا ہے اور سگریٹ مہنگی ہو رہی ہے۔ چاندی کے دام مہنگے ہو رہے ہیں۔ اس کا اثر تو عام آدمی پر پڑے گا اور عام آدمی پر بوجھ بھی بڑھے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.