پانی کے تحفظ کا عالمی دن: ڈوڈہ میں تقریب

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 9:40 PM IST

launching catch rain campaign by jal shakti abhiyan

ضلع ڈوڈہ میں پانی کے عالمی دن کی مناسبت سے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کی جانب سے کمیونٹی ہال ڈوڈہ میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈی سی وکاس شرما نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کے وجود کے لیے آبی وسائل کے تحفظ کے لیے طویل المدت حکمت عملی مرتب کرنی ہوگی۔

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں محمکہ جل شکتی نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر ’’کیچ دی رین مہم‘‘ کا آغاز کیا گیا، اس موقع پر ضلع انتظامیہ ڈوڈہ نے کمیونٹی ہال ڈوڈہ میں ایک پروگرام کا بھی انعقاد کیا، جس کا افتتاح ڈی ڈی سی چیئرپرسن دھننتر سنگھ نے کیا۔

پانی کا عالمی دن: ڈوڈہ میں تقریب کا انعقاد

اس موقع پر ماہرین نے انسانی زندگیوں میں پانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ اگر پانی کا صحیح طریقے سے تحفظ نہیں کیا گیا تو انسانی وجود خطرے میں پڑجائے گا۔

ڈی سی ڈوڈہ نے بتایا کہ آج وزیر اعظم نریندر مودی نے پانی کے عالمی دن پر '’کیچ دی رین‘‘ کی مہم چلائی ہے جو ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہی ضلع ڈوڈہ میں بھی جاری رہی گی، جس کے تحت ضلع میں پانی کے تحفظ کی کوششوں کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

ڈی سی وکاس شرما نے مزید کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کے وجود کے لیے اپنے آبی وسائل کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ضلع بھر میں روایتی آبی ذخائر کو بھی ترجیحی بنیادوں پر تحفظ فراہم کرنے کے لیے طویل المدت حکمت عملی مرتب کرنی ہوگی۔

ڈی سی ڈوڈہ نے متعلقہ محکموں سے کہا کہ وہ پنچائتوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرکے مہم کے مقاصد سے متعلق جامع منصوبے اور حکمت عملی مرتب کریں، اس کے علاوہ آئندہ مانسون سیزن میں بارش کے پانی کے تحفظ کے طریقہ کار کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔

ڈی ڈی سی چیئرپرسن نے کہا کہ آبی وسائل کا مناسب انتظام اور پانی کی اہمیت کے بارے میں بھی لوگوں بیدار کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.