Women can choose not to give birth دہلی ہائی کورٹ نے 33 ہفتے کی حاملہ خاتون کو اسقاط حمل کی اجازت دی

author img

By

Published : Dec 6, 2022, 6:02 PM IST

Women can choose not to give birth: Delhi HC allows termination of 33-week pregnancy

دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز 33 ہفتے کی حاملہ خاتون کو طبی اسقاط حمل کی اجازت دے دی۔ جسٹس پرتیبا ایم سنگھ نے کہا کہ عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ماں کی پسند حتمی ہے۔ درخواست گزار کو فوری طور پر اپنی پسند کے کسی دوسرے ہسپتال میں اسقاط حمل کی اجازت ہے۔ Women can choose not to give birth

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے منگل کے روز 33 ہفتے کی حاملہ خاتون کو طبی اسقاط حمل کی اجازت دے دی۔ جسٹس پرتیبا ایم سنگھ نے کہاکہ عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے جہاں ماں کی پسند حتمی ہے۔ اس پر غور کرتے ہوئے عدالت درخواست گزار کو فوری طور پر LNJP ہسپتال یا اپنی پسند کے کسی دوسرے ہسپتال میں اسقاط حمل کی اجازت دیتی ہے۔ Women can choose not to give birth

جسٹس پرتیبا ایم سنگھ نے مزید کہاکہ بھارتی قانون میں یہ بالآخر ماں کا اختیار ہے کہ وہ اپنا حمل جاری رکھنا چاہتی ہے یا نہیں۔ عدالت نے کہا کہ 'اس طرح کے معاملات سنگین مخمصے کو اجاگر کرتے ہیں جس سے عورت کو گزرنا پڑتا ہے۔"

عدالت نے لوک نائک جئے پرکاش نارائن اسپتال (LNJP) کی جانب سے پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔ جسٹس سنگھ نے نوٹ کیا کہ درخواست گزار کے ساتھ اپنی گفتگو کے ذریعے، وہ اس بات کا اندازہ لگانے میں کامیاب رہی کہ وہ اس ذہنی صدمے سے واقف تھی۔'

منگل کے روز عدالت ایک 26 سالہ خاتون کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی، جو 33 ہفتوں کی حاملہ ہے۔ خاتون نے حمل کو طبی طور پر ساقط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی کے ایل این جے پی ہسپتال کے میڈیکل بورڈ نے آج جسٹس سنگھ کو بتایا کہ حمل کے مرحلے کو دیکھتے ہوئے اسقاط حمل نہ کیا جائے۔ وہیں اس سلسلے میں پیر کے روز جج نے اسپتال کے نیورو سرجن اور گائناکالوجسٹ کی سماعت کی۔

نیورو سرجن نے کہاکہ اس بات کا امکان ہے کہ بچہ کسی حد تک معذور ہو گا، لیکن بچ جائے گا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ وہ بچے کی 'معیار زندگی' کا اندازہ نہیں لگا سکتے، لیکن پیدائش کے 10 ہفتے بعد کچھ مسائل سے نمٹنے کے لیے سرجری کی جا سکتی ہے۔ اس معاملے میں درخواست گزار کی طرف سے وکیل انوش مادھوکر، پرانجل شیکھر، پراچی نروان اور یاسین صدیقی پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.