India Vaccination Campaign کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 217.26 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 1:03 PM IST

کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 217.26 کروڑ سے زیادہ ویکسین لگائی گئیں

ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 217.26 کروڑ سے زیادہ کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ Vaccination in India

نئی دہلی: ملک بھر میں قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 217.26 کروڑ سے زیادہ کووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک دو ارب 17 کروڑ 26 لاکھ 27 ہزار 951 ویکسین دی گئی ہیں۔ Total Vaccination in India

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 5383 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 45 ہزار 281 ہو گئی ہے۔ New Corona Cases in India

یہ متاثرہ کیسز کا 0.10 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 1.68 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 6424 لوگوں نے اس وبا سے نجات حاصل کی ہے۔ اب تک کووڈ سے کل 4 کروڑ 39 لاکھ 84 ہزار 695 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ شفایابی کی شرح 98.71 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Corona Update ملک می کورونا کے 5443 نئے کسیز سامنے آئے

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 3 لاکھ 26 ہزار 187 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں کل89 کروڑ 30 لاکھ 48 ہزار 257 کووڈ ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.