India Corona Update بھارت میں گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے تین متاثرین کی موت

author img

By

Published : Jan 22, 2023, 1:58 PM IST

بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے تین متاثرین کی موت

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے تین مریضوں کی موت ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 53 لاکھ 733 ہو گئی ہے۔ Corona Death cases in India

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا سے 117 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ تین متاثرہ افراد کی موت ہو گئی۔ دریں اثنا، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 384206 افراد کا ویکسینیشن کیا گیا اور اب تک مجموعی طور پر 220 کروڑ 28 لاکھ 5 ہزار 319 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ اتوار کی صبح صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے 24 گھنٹے میں 20 ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں اور 26 فعال کیسز میں کمی آئی ہے۔ دوسری طرف، کرناٹک میں 16، پنجاب میں نو، مہاراشٹر اور اتراکھنڈ میں پانچ پانچ، تلنگانہ میں چار، جموں و کشمیر اور گجرات میں دو دو اور دہلی، گوا، اتر پردیش میں ایک ایک فعام کیس میں اضافہ ہوا ہے۔ ایکٹو کیسز کی تعداد اب 1960 ہے۔

اسی عرصے میں گجرات میں دو اور میگھالیہ میں ایک کورونا مریض کی موت ہوئی۔ تفصیلی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے درج کیسز کا اعدادوشمار 4 کروڑ 46 لاکھ 81 ہزار 921 ہو گیا ہے اور اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 49 ہزار 228 ہو گئی ہے، اموات کا اعداد وشمار 530733 ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں تباہی مچانے والا کورونا کا نیا ورژن XBB.1.5 دیگر ویریئنٹس کے مقابلے میں ویکسینیٹیڈ اور کورونا سے متاثرہ افراد کو بڑی تعداد میں اپنا شکار بنا رہا ہے۔ یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں کی گئی ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے حال ہی میں جاری ایک رپورٹ کے مطابق 38 ممالک میں XBB.1.5 ویریئنٹ کے کیسز پائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.