Delhi Mundka Fire: منڈکا آتشزدگی واقعہ میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری

author img

By

Published : May 14, 2022, 10:42 PM IST

منڈکا واقعہ میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری

دہلی کے منڈکا میٹرواسٹیشن کے نزدیک چار منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے 24 گھنٹے کے بعد بھی 29 لوگ لاپتہ ہیں۔ دہلی حکومت نے واقعہ کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا ہے۔ Search for missing persons continues in Delhi Mundka Fire

نئی دہلی: قومی دارالحکومت کے مغربی دہلی میں منڈکا میٹرواسٹیشن کے نزدیک چار منزلہ عمارت میں آگ لگنے کے 24 گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بھی 29 لوگ لاپتہ ہیں۔ دریں اثنا دہلی حکومت نے واقعہ کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مرنے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کو50- 50 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ منڈکا آتشزدگی معاملے میں پولیس نے ایک نجی کمپنی کے دو مالکان کو گرفتار کیا ہے، جب کہ جس عمارت میں حادثہ پیش آیا اس کے مالک کی تلاش جاری ہے۔ Search for missing persons continues in Delhi Mundka Fire

مزید پڑھیں:

پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سی سی ٹی وی اور راؤٹر بنانے والی ایک کمپنی کے مالکان ہریش گوئل اور ورون گوئل کو مختلف دفعات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ مالک مکان منیش لاکڑ مفرور ہے اور پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہے۔ جمعہ کو منڈکا میں ایک چار منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے کم از کم 27 افراد کی موت ہوگئی اورتقریباََ 12 لوگ شدید زخمی ہوگئے۔ اس واقعے میں ابھی بھی 29 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، لاپتہ ہونے والوں میں 24 خواتین اور پانچ مرد شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.