Doctor Hatched Conspiracy سرتن سے جدا دھمکی فرضی نکلی، ڈاکٹر نے خود ہی رچی تھی سازش

author img

By

Published : Sep 18, 2022, 7:15 PM IST

سرتن سے جدا کرنے والی دھمکی فرضی نکلی

غازی آباد میں ڈاکٹر اروند وتس اکیلا کو یو اے ایس کے نمبر سے سرتن سے جدا کرنے کی دھمکی فرضی نکلی۔ ڈاکٹر نے شہرت پانے کے لیے خود ہی یہ سازش کی تھی۔ اسے کسی نمبر سے کوئی دھمکی نہیں ملی تھی۔ Sir Tan se juda fake threats

نئی دہلی: غازی آباد میں گزشتہ دنوں 2 ستمبر کو ڈاکٹر کو سر تن سے جدا کرنے کی دھمکی ملنے کا ایک معاملہ سامنے آیا تھا۔ جس میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا۔ لیکن پولیس نے جیسے ہی معاملے کی جانچ شروع کی تو معاملہ کچھ اور ہی سامنے آیا۔ Sir Tan se juda fake threats

پولیس کے مطابق ڈاکٹر کو سر تن سے جدا کرنے کی کوئی دھمکی نہیں ملی تھی بلکہ اس نے میڈیا میں شہرت پانے کے لیے ایک جھوٹی سازش کی تھی۔ اس کے لیے اس نے اپنے ایک مریض کی مدد لی تھی۔

سرتن سے جدا کرنے والی دھمکی فرضی نکلی

پولیس کے مطابق ڈاکٹر اروند اتس اکیلا نے سیہانی گیٹ پولیس کو بتایا تھا کہ دو ستمبر کو انہیں فون پر سر تن سے جدا کرنے کی دھمکی ملی ہے، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔ جس نمبر سے انہیں فون آیا تھا۔ اس شخص کو پولیس تھانہ لے آئی۔اس کا نام انیش کمار ہے جو بہار کا رہنے والا ہے۔ فی الحال وہ دہلی میں رہ رہا ہے۔ انیش نے سی پلس پلس جاوا کورس کیا ہوا ہے اور وہ دمہ کا مریض ہے۔ Doctor Sir Tan se juda fake threats

انیش کا ڈاکٹر اروند سے کرن نامی شخص نے تعارف کرایا تھا۔ اس کے بعد ڈاکٹر اور انیش رابطے میں آئے۔ انیش نے ڈاکٹر کو بتایا تھا کہ اس کی ٹانگ میں کچھ سوجن ہے۔ انیش نے اپنے پیروں کی کچھ تصاویر ڈاکٹر کو بھیجی تھیں۔ یہ تصویر ورچوئل آئی ڈی سے بھیجی گئی، جس میں نمبر واضح نہیں تھا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر کو انٹرنیٹ کالنگ بھی کی گئی۔ لیکن ڈاکٹر نے پولیس کو جھوٹ بتایا کہ اسے ایک کال موصول ہوئی جس میں اسے سرتن سے جدا کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معاملہ مشکوک لگ رہا تھا۔ ڈاکٹر کو کوئی دھمکی نہیں ملی تھی۔ ڈاکٹر نے شہرت حاصل کرنے کے لیے پولیس کو جھوٹی اطلاع دی تھی۔ اس معاملے میں پولیس کو غلط معلومات دینے پر ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کو ڈاکٹر کے فون سے کچھ تصاویر ملیں تو راز کھل گیا۔ ڈاکٹر اس کا صحیح جواب نہیں دے سکا کہ جس نمبر سے دھمکی آئی تھی اس نمبر سے مریض کی تصاویر کیوں بھیجی گئیں۔

انیش نے پولیس کو بتایا ہے کہ جب ڈاکٹر اروند کو معلوم ہوا کہ اس کے پاس ورچوئل نمبر ہے تو ڈاکٹر نے اسے ورچوئل نمبر سے کال کرنے کو کہا تھا۔ ڈاکٹر نے انیش کمار سے مالویہ نگر، دہلی میں ملاقات کی۔ انیش کے ساتھ عام گفتگو کو ڈاکٹر نے میڈیا میں مشہور ہونے کے لیے سر تن سے جدا کر نے کی دھمکی بتائی۔

یہ بھی پڑھیں: SC lawyer Received Threat: سپریم کورٹ کے وکیل ونیت جندال کو دھمکی آمیز خط موصول

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.