PNG Price Hike: دہلی میں پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 9:52 AM IST

دہلی میں پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ

دہلی میں پی این جی کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ پی این جی کی قیمت اب 50.59 روپے فی یونٹ ہوگی، اس سے پہلے یہ 47.96 روپے فی یونٹ تھا۔ PNG Price Hike In Delhi

نئی دہلی: دہلی اور این سی آر کے شہروں میں پائپ کے ذریعہ سپلائی کوکنگ گیس یعنی PNG فی یونٹ 2.63 روپے مہنگی ہوگئی ہے۔ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں پی این جی کی قیمتوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے۔ PNG Price Hike In Delhi and NCR

اندرا پرستھا گیس لمیٹڈ جو دارالحکومت دہلی اور ملحقہ علاقوں کو پی این جی اور سی این جی سپلائی کرتی ہے، نے کہا کہ 'دہلی میں پی این جی کی قیمت اب 50.59 روپے فی کیوبک میٹر ہوگی۔ اب تک یہ 47.96 روپے فی یونٹ تھا۔ آئی جی ایل نے جمعہ کو ٹویٹ کیا کہ یہ اضافہ گیس کی پیداواری لاگت میں اضافے کو جزوی طور پر پورا کرے گا۔'اس سے قبل 26 جولائی کو پی این جی کی قیمت میں 2.1 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: petrol diesel prices unchanged: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

واضح رہے کہ حکومت نے بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیے مہنگی درآمدی ایل این جی کا استعمال ضروری قرار دیا ہے۔ جس کی وجہ سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پبلک سیکٹر کی کمپنی جی اے آئی ایل (گیل) سٹی گیس ڈسٹری بیوٹرز کو سپلائی کرنے سے پہلے مقامی طور پر تیار اور درآمد شدہ گیس کی اوسطاً شرحیں طے کرتی ہے۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں مہانگر گیس لمیٹڈ (ایم جی ایل) نے سی این جی کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اور پی این جی کی قیمت میں 4 روپے فی یونٹ کا اضافہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.