بھارت میں سرمایہ کاری پر سی ای اوز کے ساتھ بات چیت

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 9:47 PM IST

بھارت میں سرمایہ کاری پر سی ای اوز کے ساتھ بات چیت

مودی نے امریکہ کی بڑی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسروں سے ملاقات کے بعد کہا کہ انہوں نے بھارت میں سرمایہ کاری پر امریکی کاروباری رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

واشنگٹن : وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کی بڑی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسروں سے ملاقات کے بعد کہا کہ انہوں نے بھارت میں سرمایہ کاری پر امریکی کاروباری رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ بھارت میں سرمایہ پر سی ای او اور کاروباری رہنماؤں کے ساتھ وسیع بات چیت ہوئی۔ وہ بھارت کے اصلاحی راستے کی تعریف کر رہے تھے۔

بھارت میں سرمایہ کاری پر سی ای اوز کے ساتھ بات چیت
بھارت میں سرمایہ کاری پر سی ای اوز کے ساتھ بات چیت

واضح رہے کہ مودی نے آج کوالکام، بلیک اسٹون، فرسٹ سولر، ایڈوب اور جنرل ایٹمکس جیسی بڑی امریکی کمپنیوں کے سی ای اوز کے ساتھ الگ الگ میٹنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان قریبی معاشی تعلقات ہمارے ملک کے لوگوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ تجارتی دنیا کے رہنماؤں کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران مودی نے بھارت کی جانب سے پیش کردہ معاشی مواقع اور ان کی حکومت کی طرف سے کی گئی اصلاحات پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں: مودی سے ملاقات کے دوران ہیرس نے پاکستان کوعسکریت پسندوں کا ٹھکانہ قرار دیا

کوالکام کے سی ای او کرسٹیانو امون کے ساتھ اپنی میٹنگ میں وزیر اعظم نے بھارت کے ٹیلی کام اور الیکٹرانکس سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ اس میں الیکٹرانکس سس ٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے لئے حال ہی میں لانچ کی گئی پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو اسکیم کے ساتھ ساتھ سمی کنڈکٹر سپلائی چین میں ترقی بھی شامل ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.