Petrol Diesel Prices Update پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

author img

By

Published : Nov 20, 2022, 1:05 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اتوار کو بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Petrol Diesel Prices in India

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اتوار کو بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 87.62 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 1.87 فیصد گر کر 80.11 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ petrol and diesel prices Unchanged

ملک میں 5 ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل رہیں:-

شہرپٹرولڈیزل
دہلی96.7289.62
ممبئی 106.3194.27
کولکتہ106.0392.76
چنئی 102.6394.24

یہ بھی پڑھیں: Petrol and Diesel Prices Today پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.