Petrol Diesel Prices پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

author img

By

Published : Sep 23, 2022, 12:05 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ Petrol Diesel Prices in India

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود جمعہ کو گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جوں کی توں رہیں۔ ایندھن کی قیمتیں گزشتہ چار ماہ سے مستحکم ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔ لندن برینٹ کروڈ آج 0.42 فیصد گر کر 90.08 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ بھی 0.42 فیصد کم ہوکر 83.15 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔ No change in petrol and diesel prices in India

گھریلو آئل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔

ملک میں تین ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Stock Market Ends Lower فیڈ ریزرو کی شرح سود میں اضافے کی وجہ سے مارکیٹ میں گراوٹ

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-

مہانگرپیٹرولڈیزل
دہلی96.7289.62
ممبئی106.3194.27
کولکتہ106.0392.76
چنئی102.6394.24

یوا ین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.