Enacts Global Race جامعہ ملیہ اسلامیہ انیکٹس گلوبل ریس کا فاتح

author img

By

Published : Nov 9, 2022, 9:06 AM IST

Enacts Global Race

'انیکٹس ریس ٹو کلائمیٹ ایکشن' ایک مقابلہ ہے جس کا مقصد آب و ہوا کے بحران سے نمٹنے والی انیکٹس ٹیم اور ان کے پروجیکٹس کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انھیں عام بھی کرنا ہے۔ اس سال جامعہ ملیہ اسلامیہ کو انیکٹس ورلڈ کپ 2022 کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔ Jamia Millia Islamia Enactus Global Race

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایک اہم پروجیکٹ انیکٹس گلوبل ریس فار کلائمیٹ چینج ایکشن امپیکٹ کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کو انیکٹس ورلڈ کپ 2022کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔ انیکٹس جامعہ کی یہ کامیابی 'آب و ہوا پر مضر اثرات کی کمی پر زبردست اثرات کو دکھانے کی وجہ سے‘ ملی ہے۔ اس مقابلے کے لیے 16 ملکوں سے نوے انٹریز موصول ہوئی تھیں۔ موضوع کے تقریباً ساٹھ ممتاز ماہرین، انیکٹس کے سابق طلبا اور اسپانسر ملازمین کے آزادانہ جج پینل کے ذریعہ پروجیکٹ شریمتی کو آب و ہوا کی تبدیلی کے سلسلے میں کارروائی کے لیے سب سے زیادہ اختراعی تسلیم کیا گیا۔ Winner of Jamia Millia Islamia Enactus Global Race

یہ بھی پڑھیں:

'انیکٹس ریس ٹو کلائمیٹ ایکشن' ایک مقابلہ ہے جسے انٹوئٹ نے اسپانسر کیا اور اس کا مقصد آب و ہوا کے بحران سے نمٹنے والی انیکٹس ٹیم اور ان کے پروجیکٹس کی حوصلہ افزائی کے ساتھ انھیں تسلیم بھی کرنا ہے۔ اسی سال جون کے مہینے میں انیکٹس جامعہ ملیہ اسلامیہ پانچ عالمی سرکردہ فائنل میں پہنچنے والی ٹیم بنی تھی اور اب جامعہ کے چار طلبا یعنی گورو چکرورتی (شعبہ معاشیات) منال صدیقی (شعبہ کیمیا) مہم کمال (شعبہ انگریزی) اور اذین فاطمہ (شعبہ نفسیات) نے امریکہ پیورٹو ریکو میں منعقدہ 31 اکتوبر سے 6 نومبر کے درمیان منعقدہ انیکٹس ورلڈ کپ میں اس کی نمائندگی تھی۔الگ الگ پروجیکٹ اسکیلنگ کے لیے فاتح ٹیم کو انعام فنڈ کے طور پر امپیکٹ فل کپیٹل ملے گا۔
یاد رہے کہ پروجیکٹ شریمتی کا مقصد ایسے ماہواری پیڈ بنانے کے ساتھ جنھیں دوبارہ قابل استعمال بنایا جاسکے، جو بایو گریڈ ایبل ہوں اور ماحولیات سے ہم آہنگ، دہلی کی شرم وہار کی خواتین کو لگاتار آمدنی کا ذریعہ مہیا کرانا بھی ہے۔ اور پروجیکٹ شریمتی یہ کام وہیں کمیونٹی میں موجود تنظیم ’ایچ ون فیڈ ون‘ کے اشتراک سے کررہی ہے۔ لہٰذا پروجیکٹ سے ان کا خود پر انحصار ہونے کے ساتھ انھیں خود کفیل ہونے کے مواقع بھی ملے ہیں اور ساتھ ہی ان میں ماہواری کی صحت اور صفائی ستھرائی کے سلسلے میں بیداری بھی بڑھی ہے۔
پروجیکٹ شریمتی نے 2750 عورتوں اور بچیوں کو دوبارہ قابل استعمال پیڈ کی طرف لے جانے کے لیے کامیابی کے ساتھ تحریک وترغیب دی ہے۔ اس طرح چودہ اعشاریہ پانچ سات پانچ میٹرک ٹن کاربن مونو آکسائڈ کا اخراج کم ہوا ہے۔ لہٰذا کاربن کے مضر اثرات بھی کم ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں انیکٹس کا قیام سال دو ہزار پندرہ میں ڈاکٹر ریحان خان سوری کی نگرانی میں ہوا تھا اس کے بعد اس وراثت کو پروفیسر ارشد نور صدیقی آگے لے جارہے ہیں۔ انیکٹس، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کئی بزنس پیدا کرنے والے اور ماحول سے ہم آہنگ پروجیکٹ کی مدد سے پسماندہ لوگوں کی زندگیوں میں زبردست فرق پیدا کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ جامعہ کی اقدار سے روشنی و توانائی حاصل کرتا ہوا انیکٹس، جامعہ ملیہ اسلامیہ اپنی کوششوں میں ہر کسی کو شامل کرکے بہتر اور پائے دار ہندوستان کی تعمیر کی سعی کررہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.