Satyendar Jain Viral Video ڈاکٹر نے ستیندر کو فزیو تھراپی علاج کا مشورہ دیا، سسودیا کا دعویٰ

author img

By

Published : Nov 20, 2022, 10:33 AM IST

ڈاکٹر نے ستیندر کو فزیو تھراپی علاج کا مشورہ دیا، سسودیا کا دعویٰ

ستیندر جین کی جیل میں مساج کرنے کی مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منیش سسودیا نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر نے انہیں فزیو تھراپی کا مشورہ دیا تھا۔ Manish Sisodia on Satyendar Jain Viral Video

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے لیڈر ستیندر جین کی جیل میں مساج کرنے کی مبینہ ویڈیو وائرل ہونے کے چند گھنٹے بعد، دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر نے انہیں فزیو تھراپی کا مشورہ دیا تھا۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر سسودیا نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ایک شخص کی بیماری کا مذاق اڑا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں کسی کو کوئی بیماری ہو تو علاج کروانے کا قانونی حق ہے۔ ایسی ویڈیوز دیگر جیلوں میں بھی ملیں گی۔ Satyendar Jain Getting Massage In Jail

عدالت نے ای ڈی کو ویڈیو لیک نہ کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے باوجود بی جے پی نے ویڈیو وائرل کر دیا جو کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس پر کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے جین کو باقاعدہ فزیوتھراپی ایکیوپریشر علاج کا مشورہ دیا ہے۔ بی جے پی ایم سی ڈی اور گجرات کے انتخابات ہار رہی ہے، اس لیے انہوں نے غیر قانونی طور پر اس کا ویڈیو جاری کیا جس میں اسے 'وی آئی پی ٹریٹمنٹ' کہا گیا۔ Satyendar undergoing physiotherapy for spine injury

یہ بھی پڑھیں: Satyendra Jain Viral Video ستیندر جین کا جیل میں مساج کرانے کا ویڈیو وائرل

دریں اثنا بی جے پی نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اس ویڈیو پر خاموشی پر تنقید کی جس میں مسٹر جین جیل کی کوٹھری کے اندر مساج کرا رہے تھے۔ اس سے پہلے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہا، "کیجریوال اب کہاں ہیں؟ وہ جین کے ویڈیو پر خاموش کیوں ہیں؟" اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جیل کے قوانین کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عام آدمی پارٹی ایک اسپا اور مساج پارٹی بن گئی ہے اور بدعنوان لوگوں کو پناہ دیتی ہے۔ بھاٹیہ نے کہا تھا کہ جیل میں یہ وی وی آئی پی کلچر جمہوریت کے لیے خطرناک ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.