Fir Against Manish Sisodia سی بی آئی نے منیش سسودیا سمیت 15 کے خلاف ایف آئی آر درج کی

author img

By

Published : Aug 19, 2022, 8:32 PM IST

منیش سسودیا سمیت 15 کے خلاف ایف آئی آر درج

ایکسائز گھوٹالہ معاملے میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں سسودیا کو کلیدی ملزم بنایا ہے CBI names Manish Sisodia as first accused۔ ایف آئی آر کی جو کاپی سامنے آئی ہے، اس میں 15 لوگوں کے نام شامل ہیں، لیکن سب سے اوپر سسودیا کا ذکر ہے۔ CBI has listed 15 accused

نئی دہلی: ایکسائز گھوٹالہ معاملے Excise Policy Case میں دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا Delhi Deputy Chief Minister Manish Sisodia کے گھر پر کئی گھنٹوں سے سی بی آئی کی تفتیش جاری ہے۔ ایک سرکاری اہلکار کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔ وہاں سے تحقیقاتی ایجنسی کو ایکسائز ڈیوٹی سے متعلق کچھ خفیہ دستاویزات ملے ہیں۔ سی بی آئی کے مطابق یہ دستاویزات کسی سرکاری اہلکار کے گھر میں نہیں ہونے چاہئیں تھے۔

صبح سے ہی منیش سسودیا اور کچھ دوسرے افسران کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ مارا گیا۔ کئی گھنٹوں کے اس چھاپے میں کچھ دستاویزات جمع کرائے گئےہیں۔ ایسی ہی کچھ دستاویزات ایک سرکاری اہلکار کی رہائش گاہ سے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

دستاویزات کے علاوہ سی بی آئی نے سسودیا کی گاڑی کی بھی تلاشی لی۔اس پورے معاملے میں سی بی آئی کی طرف سے درج ایف آئی آر میں منیش سسودیا کو بھی اہم ملزم بنایا گیا ہے۔ کل 15 لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں، جن میں سسودیا کا نام سرفہرست ہے۔

منیش سسودیا کے خلاف سی بی آئی انکوائری کی سفارش ایل جی وی کے سکسینہ نے چیف سکریٹری کی رپورٹ کی بنیاد پر کی تھی۔ منیش سسودیا پر نئی ایکسائز ڈیوٹی میں بدعنوانی کا الزام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.