معاشی طور پر کمزور بچوں کے داخلے کے لیے مہم

author img

By

Published : Sep 22, 2019, 11:11 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 3:37 PM IST

گزشتہ برس مشرقی دہلی کا تری لوک پوری علاقہ سماجی ہم آہنگی بگڑنے کی وجہ سے خبروں میں تھا لیکن اب باشعور معاشرہ ان بچوں کو اچھی تعلیم کی فراہمی کے لیے کوشش کر رہا ہے۔

تری لوک پوری میں مشن تعلیم کے رضا کار معاشی طور پر کمزور طبقے کے لوگوں کو داخلہ اسکیم کے بارے میں بتانے کے لیے بیداری مہم چلا رہے ہیں۔

معاشی طور پر کمزور بچوں کے داخلے کے لیے مہم

پہلی نکڑ میٹنگ بلاک 27 کے پارک میں اور پھر دوسری نکڑ میٹنگ بلاک 20 کے مندر / مسجد پارک میں ہوئی۔ جس میں ہر طبقے، ذات پات اور فرقے کے لوگوں نے حصہ لیا۔

مشن تعلیم کے رضا کاروں نے کہا کہ 'گذشتہ برس ہمارے کیمپ سے سیکڑوں بچوں کو میوروہار کے بڑے اسکولوں میں مفت داخلہ ملا تھا اور ان بچوں کے والدین کے ساتھ عوامی بیداری مہم کو تقویت مل رہی ہے۔ باہمی تعاون سے ہی تعلیم کا حق حاصل کرنے سے بچوں کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے۔'

اس سے قبل رائٹ ٹو ایجوکیشن (آر ٹی ای) کے تحت شمال مشرقی دہلی کے اجیت نگر میں نکڑ میٹنگ میں عوامی بیداری مہم کا انعقاد کیا گیا تھا۔

رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ کے تحت، غریب، پسماندہ، یا معاشی طور پر کمزور والدین کے بچے دہلی کے بڑے اسکولوں میں مفت داخلہ لے کر تعلیم کے مساوی مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔

گزشتہ برس اجیت نگر سمیت مشن تعلیم کے رضاکاروں نے گاندھی نگر کے علاقے میں درجنوں کیمپ لگا کر دہلی کی ای ڈبلیو ایس داخلہ اسکیم کے تحت بچوں کے درجنوں فارم بھرے تھے، جن میں بہت سے بچوں کامفت داخلہ ہوا تھا۔

Intro:Public awareness campaignBody:ای ڈبلیو ایس داخلہ اسکیم کے بارے میں عوامی بیداری مہم
نئی دہلی :
صرف تعلیم یافتہ معاشرہ باہمی ہم آہنگی ، بھائی چارے ، معاشرتی اتحاد کی توقع کرسکتا ہے ، جو فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینک سکتا ہے۔ کچھ سال پہلے ، مشرقی دہلی کاترلوک پوری علاقہ سماجی ہم آہنگی بگڑنے کی وجہ سے خبروں میں تھا ، لیکن اب باشعور معاشرہ ان بچوں کو اچھی تعلیم کی فراہمی کے لئے ان سب چیزوں سے بالاتر ہوکر متحد ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔آج ، تری لوک پوری میں مشن تعلیم کے رضاکاروں نے تعلیم کے حق کے تحت ای ڈبلیو ایس(اکنانومکلی ویکر سیکشنEconomically Weaker Section) (معاشی طور پرکمزور طبقہ )داخلہ اسکیم کے بارے میں عوامی بیداری مہم چلائی۔ پہلی نکڑ میٹنگ بلاک 27 کے پارک میں اور پھر دوسری نکڑ میٹنگ بلاک 20 کے مندر / مسجد پارک میں ہوئی۔ جس میں ہر طبقے ، ذات پات اور فرقے کے لوگوں نے حصہ لیا۔مشن تعلیم کے رضاکاروں نے کہا کہ گذشتہ سال ہمارے کیمپ سے سیکڑوں بچوں کو میوروہار کے بڑے اسکولوں میں مفت داخلہ حاصل کیا تھا ، اور انہی بچوں کے والدین کے ساتھ عوامی آگاہی مہم کو تقویت مل رہی ہے۔" باہمی تعاون سے ہی تعلیم کا حق حاصل کرنے سے بچوں کا روشن مستقبل تشکیل پا سکتا ہے۔اس سے قبل رائٹ ٹو ایجوکیشن (آر ٹی ای) کے تحت شمال مشرقی دہلی کے اجیت نگر میں نکڑ میٹنگ میں عوامی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا تھا۔ رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ کے تحت ، غریب ، پسماندہ ، یا معاشی طور پر کمزور والدین کے بچے دہلی کے بڑے اسکولوں میں مفت داخلہ لے کر تعلیم کے مساوی مواقع حاصل کرسکتے ہیں۔ پچھلے سال ، اجیت نگر سمیت مشن تعلیم کے رضاکاروں نے گاندھی نگر کے علاقے میں درجنوں کیمپ لگا کر دہلی کی ای ڈبلیو ایس داخلہ اسکیم کے تحت بچوں کے درجنوں فارم بھرے تھے ، جن میں بہت سے بچوں کامفت داخلہ ہوا تھا ۔Conclusion:Public awareness complain about the e w s admission scheme
Last Updated :Oct 1, 2019, 3:37 PM IST

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.