MCD Election 2022 ایم آئی ایم اور آزاد سماج پارٹی کا اتحاد، 100 سیٹوں پر انتخاب لڑنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Nov 12, 2022, 6:58 AM IST

اتحاد

پریس کانفرنس کے اتحاد میں شامل پارٹوں کے سربراہان نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی نے دلت مسلم اکثریتی علاقوں کو جان بوجھ کر گندا رکھنے کا کام کیا۔ ان علاقوں اور کالونیوں میں صفائی اور کچرا ہٹانے کا کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب دہلی کے دیگر علاقے صاف ستھرا ہو سکتے ہیں تو ان علاقوں کو ضرورت کے مطابق صفائی ملازمین کیوں نہیں دیے جاتے؟ Alliance between MIM and Azad Samaj Party

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین اور آزاد سماج پارٹی سمیت کئی دیگرسیا سی جماعتوں نے دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے پیش نظر ایک ساتھ انتخابی میدان میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔ مجلس کے ریاستی صدر کلیم الحفیظ اور آزاد سماج پارٹی کے انچارج نرین بھیکو رام جین نے ہوٹل ریور ویو میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اس کا اعلان کیا۔ اے آئی ایم آئی ایم کے ریاستی صدر کلیم الحفیظ نے کہا کہ آزاد سماج پارٹی اور مجلس و دیگر پارٹیوں نے کارپوریشن انتخاب کے لیے 100 وارڈ سیٹوں پر متحد ہوکر الیکشن لڑنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس اتحاد کو دونوں جماعتوں کے اعلیٰ کمان مجلس صدر بیریسٹر اسد الدین اویسی اور آزاد سماج پارٹی کے صدر چندر شیکھر آزاد نے بھی منظوری دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی لبرل پارٹی آف انڈیا بھی اتحاد کا حصہ بنے گی۔ Alliance between MIM and Azad Samaj Party

اتحاد



کلیم الحفیظ نے کہا کہ مجلس 100 سیٹوں میں سے 68 وارڈ سیٹوں پر امیدوار کھڑا کرے گی، جب کہ آزاد سماج پارٹی 32 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کرے گی۔ اتحاد میں شامل پارٹیاں ان سیٹوں پر ایک دوسرے کے خلاف امیدوار نہیں اتاریں گی۔ ایم آئی ایم دہلی صدر نے کہا کہ دونوں پارٹیاں اس بات پر متفق ہیں کہ دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور عام آدمی پارٹی نے عوام کو دھوکہ دیا، خاص طور پر دلت مسلم اکثریتی علاقوں کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ دہلی میں مسلم کمیونٹی کی آبادی 15 فیصد ہے، جب کہ دلت سماج کی آبادی 16 فیصد ہے۔ دلت مسلم اکثریتی علاقوں میں نہ تو اسکول کھولے گئے اور نہ ہی اسپتال اور محلہ کلینک جیسی صحت کی خدمات فراہم کی گئیں۔

پریس کانفرنس کے اتحاد میں شامل پارٹوں کے سربراہان نے کہا کہ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی نے دلت مسلم اکثریتی علاقوں کو جان بوجھ کر گندا رکھنے کا کام کیا ،ان علاقوں اور کالونیوں میں صفائی اور کچرا ہٹانے کا کام نہیں کیا،انہوں نےکہا کہ جب دہلی کے دیگر علاقے صاف ستھرا ہو سکتے ہیں تو ان علاقوں کی ضرورت کے مطابق صفائی ملازمین کیوں نہیں دیے جاتے؟ دوسری طرف عام آدمی پارٹی نے دہلی کے پوش علاقوں میں 4 محلہ کلینک کھولے ہیں جبکہ دلت مسلم علاقوں میں صرف ایک محلہ کلینک ہے۔ یہ امتیازی سلوک مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

۔
آزاد سماج پارٹی کے لیڈر اور دہلی الیکشن انچارج نرین بھیکو رام جین نے کہا کہ اب تک جو ناانصافی ہوتی رہی ہے اسے ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ جب دلت مسلمان ایک ساتھ ہوں گے تو کوئی بھی انہیں نظر انداز نہیں کر سکے گا،انہوں نے کہا کہ دہلی میں ہمارا’حصہ داری اتحاد‘ پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑے گا اور بی جے پی اور عام آدمی پارٹی جیسی دھوکہ باز سیاسی جماعتوں کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا کام کرے گا۔

لبرل پارٹی آف انڈیا کے صدر سراج ساحل نے کہا کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی نے دہلی کی دلت مسلم سماج کے ساتھ ساتھ دیگر برادریوں اور عوام کو بھی دھوکہ دینے کا کام کیا ہے، عام آدمی پارٹی اور بی جے پی نے پسماندہ طبقات کی بہتری اور ترقی کے لیے کوئی کام نہیں کیا، لیکن پوری دہلی میں شراب کے ٹھیکے کھولنے کا کام کیا گیا، جس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی ہمارے لوگوں کو آگے نہیں بڑھنے دینا چاہتے اور ایک دوسرے کے ساتھ ملی بھگت سے اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں، لیکن یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Delhi MCD Election 2022 ایم سی ڈی انتخابات میں دہلی فسادات اور مقامی مسائل اہم موضوعات

۔پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں سید انور اقبال نقوی سکریٹری دہلی مجلس، شاہ عالم صدیقی جنرل سکریٹری دہلی مجلس ،مہیش پہل صدر دہلی پردیش آزاد سماج پارٹی، ہمانشو بالمیکی صدر بھیم آرمی دہلی کے نام نمایاں طور پر شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.