Patwaris on Pen Down Strike بڈگام میں بھی پٹواری کام چھوڑ ہڑتال پر

author img

By

Published : Mar 2, 2023, 3:06 PM IST

بڈگام میں بھی پٹواری کام چھوڑا ہڑتال پر

احتجاج کر رہے پٹواریوں کا کہنا ہے کہ ان کی جائز مانگوں کو پورا کرنے تک وہ کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے۔

بڈگام میں بھی پٹواری کام چھوڑ ہڑتال پر

بڈگام: آل جموں و کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن کی کام چھوڑو ہڑتال کے پیش نظر وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بھی پٹواریوں نے ڈی سی آفس بڈگام کے نزدیک ایک پارک میں احتجاج کرتے ہوئے اپنی مانگوں کو پورا کیے جانے کا مطالبہ کیا۔ پٹواریوں کی مانگوں میں پٹوار حلقوں، گرداور سرکلز کا قیام اور گریڈ پے میں اضافہ کی مانگیں شامل ہیں۔ احتجاج میں شامل پٹواریوں کا کہنا ہے کہ پٹوار حلقوں کی عدم موجودگی کے سبب نہ صرف پٹواریوں بلکہ عوام الناس کو بھی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ سرکار کے ہر حکم کی تعمیل کرتے ہیں اور کوئی بھی کام جو انہیں سونپا جاتا ہے وہ پورا کرتے ہیں۔ پٹواریوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران کئی بار ان کے ساتھ وعدے کیے گئے، پٹواریوں کی جائز مانگوں کو پورا کرنے کی یقین دہانیاں بھی کی گئی جو محض جھوٹے وعدے ہی ثابت ہوئے۔

مزید پڑھیں: Patwaris Continue Strike: پٹواری ایسوسی ایشن ہندواڑہ کا احتجاج مسلسل جاری

پٹواریوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ قبل انہوں نے انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کر دی تھی۔ پٹواریوں کا کہنا ہے کہ احتجاج کے وقت حکام نے سبھی جائز مانگوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کی تھی جسے کئی ماہ گزرنے کے باوجود بھی پورا نہیں کیا گیا۔ احتجاج کر رہے پٹواریوں نے مزید کہا کہ انہیں بھی احتجاج میں کوئی دلچسپی نہیں، لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تاہم انکے مطابق، حکومت کی جانب سے انہیں احتجاج کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ پٹواریوں کا کہنا ہے کہ وہ غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر ہیں اور جب تک ان کی جائز مانگوں کو پورا نہیں کیا جاتا وہ کام چھوڑ ہڑتال جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.