Janjatiya Divas at Ring Zabal بڈگام کے قبائلی گاؤں رنگزبل میں اپنی نوعیت کا پہلا "جنجاتیہ دیوس"

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 1:03 PM IST

Janjatiya Divas at Ringzabal

اپنی نوعیت کا پہلا "جنجاتیہ دیوس" بڈگام کے قبائلی گاؤں رنگزبل میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے خطاب کرتے ہوئے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ رنگزبل کے علاقے کو سیاحتی نقشے پر جلد ہی لایا جائے گا۔ Budgam Janjatiya Divas in Ringzabal

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ضلع انتظامیہ بڈگام نے خانصاحب علاقے کے دور افتادہ گاؤں رنگزبل میں اپنی نوعیت کا پہلا "جنجاتیہ دیوس" منعقد کیا۔ پروگرام کی صدارت ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رنگزبل کے علاقے کو سیاحتی نقشے پر لایا جائے گا کیونکہ وہ قدرتی خوبصورتی اور توس میدان کے علاقے کی گود میں آباد ہے۔ First of its kind janjatiya divas held at tribal village ringzabal in budgam District

بڈگام کے قبائلی گاؤں رنگزبل میں اپنی نوعیت کا پہلا "جنجاتیہ دیوس"

یہ بھی پڑھیں:

ڈی سی نے کہا کہ اس علاقے میں سیاحت کی بڑی صلاحیت موجود ہے اور اس علاقے کی ترقی کا جاری عمل مقامی لوگوں کے لیے نئے معاشی وسائل کھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سیاحت کے فروغ کے لیے ہوم اسٹے (Home Stay) اور دیگر سہولیات سمیت سیاحت سے متعلق ضروری انفراسٹرکچر بنانے کی تمام کوششیں کی جائیں گی۔ janjatiya divas held at tribal village ringzabal in budgam

انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ بڈگام اس قبائلی پٹی کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور قبائلیوں کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے قبائلیوں کی اپنی ثقافت اور شناخت سے جڑے رہنے اور اپنی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی وابستگی کے لیے تعریف کی۔ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دیگر علاقوں کی طرح یہاں بھی سڑکوں کے نیٹ ورک کی ترقی پر تیزی سے کام کیا جائے گا اور ایک مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا تاکہ ان دور دراز دیہات کے مکینوں کے لیے بہتر رابطے کو یقینی بنایا جا سکے۔

ڈی سی نے کہا کہ سکیموں کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، ضلع کے تمام دور دراز علاقوں میں تمام محکموں کے وظائف، روزگار اور دیگر عوامی فلاحی سکیموں کے حوالے سے آگاہی کیمپ لگائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے وژن اور لیفٹیننٹ گورنر یو ٹی کی رہنمائی میں تاریخ میں پہلی بار قبائلیوں کی فلاح و بہبود کے لیے شاندار کام کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر گاؤں رنگزبل، زوگو، خارین، کن زنل اور دیگر ملحقہ دیہات کے مقامی پی آر آئیز، طلباء اور دیگر معززین نے ڈی سی سے بات چیت کی اور اپنی تجاویز اور خیالات پیش کیے۔ اس موقع پر قبائلی طلباء کی جانب سے مختلف ثقافتی پرفارمنس بھی پیش کی گئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.