DC Budgam Chairs Block Diwas: ڈی سی بڈگام نے بلاک دیوس کی صدارت کی

author img

By

Published : Sep 15, 2022, 10:18 AM IST

DC Budgam Chairs Block Diwas: ڈی سی بڈگام نے بلاک دیوس کی صدارت کی

‎ڈپٹی کمشنر بڈگام نے سکھ ناگ بلاک کے ژھل براس علاقے میں منعقدہ بلاک دیوس کی صدارت کی۔ DC Budgam Attends Block Diwas

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے ڈپٹی کمشنر ایس ایف حامد نے بلاک سکھ ناگ کے دور دراز پنچایتی حلقہ ژھل براس میں ایک میگا بلاک دیوس کی صدارت کی۔ ‎اس موقع پر گاؤں ژھل، براس، کھی پور، لاسی پورہ، ستھہارن، بٹہ پورہ اور دیگر ملحقہ دیہات کے پی آر آئی ممبران اور معزز مقامی باشندوں نے ڈی سی کو اپنی ضروریات سے آگاہ کیا۔ Block Diwas at Sukhnag Budgam

عوامی شکایات سننے کے بعد ڈی سی نے علاقے کی ہمہ گیر ترقی پر زور دیا۔ رابطہ سڑکوں کے مطالبات کے حوالے لوگوں سے کہا گیا کہ ژھل ستھارن، بٹہ پورہ اور علاقے میں دیگر رابطہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے 14 کروڑ روپے کے متعدد پروجیکٹس کو منظوری دی گئی ہے۔ ڈی سی نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ اس پر جلد کام شروع کیا جائے تاکہ مقامی آبادی کو سڑکوں کا بہتر رابطہ فراہم کیا جا سکے۔

بلاک دیوس کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ ایک کروڑ روپے سے زائد پروجیکٹس پر مشتمل فلٹریشن پلانٹ اور ڈبلیو ایس ایس کے ایک جوڑے کو بھی منظوری دی گئی ہے تاکہ گاؤں والوں کو پینے کے پانی کی مناسب مقدار فراہم کی جا سکے۔ اس موقع پر ڈی سی نے پی آر آئیز پر زور دیا کہ وہ تعمیراتی کاموں پر نظر رکھیں اور اس کی بروقت تکمیل کے لیے افسران کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ ژھل اور قمور دیہات کے درمیان سکھ ناگ نالہ پر پل بنانے اور ژھل براس کو سیاحتی گاؤں کے طور پر ترقی دینے سمیت دیگر مطالبات کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے ساتھ گفت و شنید کی جائے گی۔ عوام کو پی ڈی ڈی کی جانب سے متعارف کی گئی ایمنسٹی اسکیم کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی اور عوام سے قسطوں میں بقایہ بجلی بل ادا کرنے اور واجب الادا پر سود دینے سے بچنے کی بھی تلقین کی گئی۔

مزید پڑھیں: خانصاحب، بڈگام میں عوامی دربار منعقد

دریں اثناء۔ ڈی سی نے گورنمنٹ ہائی سکول زوگو کا بھی دورہ کیا اور طلباء اور سٹاف سے بات چیت کی۔ انہوں نے معیاری تعلیم کی فراہمی اور شفاف طرزِ نظام کو موثر طریقے سے اپنانے پر زور دیا۔‎ ڈی سی نے کئی دیگر دیہات کا بھی معائنہ کیا اور ستہھارن - زوگو - رنگزبل علاقے کے دیگر لنکس کے درمیان سڑک رابطے کا بھی معائنہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.