Darbhanga PFI Unit Protest: پی ایف آئی کارکنان کی گرفتاری کے خلاف دربھنگہ میں احتجاج

author img

By

Published : Jul 18, 2022, 3:29 PM IST

Darbhanga PFI Unit Protest

پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) دربھنگہ یونٹ کی جانب سے مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں ملوث ہونے کے الزام میں پی ایف آئی کارکنان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ Protest organized by PFI Darbhanga unit

دربھنگہ: پی ایف آئی کارکنان نے دربھنگہ کے نیم چوک سے ناکہ نمبر تک ریلی نکالی، جس میں پٹنہ پولیس کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین، پی ایف آئی کے رہنماؤں کے خلاف لگائے گئے مبینہ الزام کو واپس لینے اور سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پٹنہ پولیس سازش کی بنیاد پر تنظیم کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پی ایف آئی کارکنان کی گرفتاری کے خلاف دربھنگہ میں احتجاج

اس احتجاج کی قیادت کر رہے مظہر الحق کاظمی نے کہا کہ 'پٹنہ میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس نے من گھڑت کہانی بنا کر ہماری تنظیم کے 26 ریاستی رہنماؤں کو اس کیس سے جوڑ دیا ہے۔ اس طرح پولیس کی طرف سے تنظیم کو غلط سرگرمیوں سے جوڑنے کی مذموم کوشش کی جا رہی ہے۔ آج ہم اسی کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تنظیم کے رہنماؤں کو جلد از جلد رہا کیا جائے اور ان پر لگائے گئے تمام بے بنیاد الزامات کو واپس لے کر اس سازش کو انجام دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

مظہر الحق کاظمی نے کہا کہ ہماری پارٹی غریبوں، مظلوموں، ایس سی، ایس ٹی، او بی سی، اقلیتوں، مسلمانوں کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کی سماجی ترقی کے لیے کام کرتی ہے۔ جو اس کام کو پسند نہیں کرتے ایسے لوگ پی ایف آئی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اس کیس میں 26 لوگوں کے نام آ رہے ہیں۔ بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں پھنسایا جا رہا ہے۔ ہمارے پی ایف آئی لیڈر نورالدین جنگ جو پیشے سے وکیل ہیں گزشتہ الیکشن میں بھی دربھنگہ سے الیکشن لڑے تھے۔ وہ ایک سماجی کارکن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bihar Terror Module: ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں ایک اور گرفتاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.