Mirza Ghalib College Gaya: مرزا غالب کالج گیا میں اقتدار کو لیکر زورآزمائش

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 1:21 PM IST

مرزا غالب کالج گیا میں اقتدار کو لیکر زورآزمائی

ضلع گیا کے مرزا غالب کالج میں ایک بار پھر اقتدار کی تبدیلی کی کوششیں شروع ہو گئیں ہیں۔ اطلاع کے مطابق جمعہ کو سابق سکریٹری پولیس کے ہمراہ کالج پہنچے اور وہاں وہ ہائی کورٹ اور یونیورسیٹی کا حوالہ دیکر سکریٹری کا عہدہ دوبارہ سے سنبھالنے کی بات کہی۔ Mirza Ghalib College Gaya

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع اقلیتی ادارہ مرزا غالب کالج ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ Mirza Ghalib College again in headlines جمعہ کو سابق سکریٹری شبیع عارفین شمسی پولیس کو لیکر کالج پہنچے تھے ان کے ساتھ گورننگ باڈی کے چار دیگر ارکان بھی تھے، بتایا جارہا ہے کہ سابق سکریٹری شبیع عارفین شمسی کو سکریٹری کے عہدے کا چارج دلانے رام پور تھانہ کے ایس ایچ او پہنچے پھر کچھ دیر بعد سٹی ڈی ایس پی بھی پہنچے، دراصل معاملہ یہ ہے کہ گزشتہ سات جولائی کو ہائی کورٹ نے مرزا غالب کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کی بحالی کے معاملے پر سنوائی کرتے ہوئے دو اسسٹنٹ پروفیسر اور کالج سکریٹری کو ان کے کام کاج سے روک دیا تھا۔

جس کے بعد مرزا غالب گورننگ باڈی کی میٹنگ ہوئی اور اس میں ہائی کورٹ کی ہدایت کا حوالہ دیکر سکریٹری شبیع عارفین شمسی کو سکریٹری کے عہدے سے ہٹانے کی تجویزمظور کی گئی، نئے سکریٹری کے طور پر ایڈوکیٹ شاہ زماں انور منتخب ہوئے، اس عمل کے بعد سابق سکریٹری نے ہائی کورٹ میں اپنا موقف رکھا ، جمعہ کو ہائی کورٹ کی نئی ہدایت اور یونیورسیٹی کے لیٹر کی کاپی لیکر سابق سکریٹری کالج پہنچے، شبیع عارفین شمسی نے اس حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سات جولائی کی ہدایت کو ہائی کورٹ نے ختم کردیا ہے اب ہائی کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں وہ سکریٹری ہوچکے ہیں اور اس لیے وہ کالج گئے تھے۔'

انہوں نے کہاکہ 'یونیورسیٹی نے بھی کئی ہدایت جاری کی ہے کورٹ اور یونیورسیٹی کی ہدایت پر عمل کرنا لازم ہے پولیس افسران ہائی کورٹ کی ہدایت کو عمل کرانے گئے تھے انہوں نے کہاکہ چونکہ ہائی کورٹ نے پہلے یعنی کہ سات جولائی کو بھی انہیں عہدے سے برطرف کرنے کی ہدایت نہیں دی تھی بلکہ کام سے روکا تھا گورننگ باڈی نے اسی کا حوالہ دیکر انہیں ہٹایا تھا اب جب کہ کورٹ نے کام کاج کو بحال کردیا ہے تو اس صورت میں وہ سکریٹری ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے پروفیسر انچارج سرفراز خان نے کہاکہ سابق سکریٹری اور کچھ ممبر آئے تھے ، پولیس بھی ساتھ میں تھی آٹھ اگست کو جی بی کی میٹنگ بلائی گئی ہے اور اسی میں باتفاق رائے فیصلہ ہوگا کہ کیا ہونا ہے کیونکہ شبیع عارفین شمسی کو سکریٹری کے عہدے سے ہٹانے کی کمیٹی نے منظوری ووٹنگ کے ذریعے دی تھی اب دوبارہ کیا ہوگا اس کا فیصلہ جی بی سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Mirza Ghalib College Gaya: مرزا غالب کالج کے سکریٹری شبیع شمسی عہدے سے برطرف

شبیع عارفین شمسی نے ان تمام بینکوں کو لٹر بھیجا ہے جہاں کالج کے کھاتے ہیں جس میں ایڈوکیٹ شاہ زماں کو سکریٹری تسلیم نہیں کرنے اور انکے دستخط کی جگہ شبیع عارفین شمسی کے دستخط کو منظور کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس میں یونیورسیٹی اور کورٹ کی ہدایت کی کاپی کو منسلک کرنے کی بات کہی ہے۔ اب یہ سوال پیدا ہورہے ہیں کہ کیا ایک بار پھر کالج آپسی انتشار کی طرف بڑھ رہاہے حالانکہ اقتدار کی باگ ڈور کس کے ہاتھوں میں ہوگی اس کا پتہ آٹھ اگست کو ہی لگے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.