Unscheduled Power Cuts in Uri اوڑی: بجلی کی ابتر صورتحال سے عوام پریشان

author img

By

Published : Dec 14, 2021, 1:54 PM IST

Updated : Dec 14, 2021, 2:07 PM IST

اوڑی : بجلی کی ابتر صورتحال سے عوام پریشان

جموں وکشمیر Jammu and Kashmir کے باقی اضلاع کی طرح ضلع بارہمولہ کے تحصیل اوڑی اور بونيار میں سردیاں(Winters) آتے ہی بجلی کی آنکھ مچولی unscheduled power cuts in uri شروع ہوجاتی ہے اور عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی اور بونيار میں بجلی کا بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ سنگین ہوتا جا رہا ہے unscheduled power cuts in uri ہے۔ لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاور ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اوڑی Power Development Department نے بجلی کی غیر مقرر کٹوتی شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا ہے۔ وہیں امتحانات کے لیے تیاری کر رہے طلباء کو بجلی کی آنکھ مچولی سے زبردست ذہنی کوفت کا سامنا ہے۔

اوڑی : بجلی کی ابتر صورتحال سے عوام پریشان




مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'موسم سرما شروع ہوتے ہی Power outages in winter سب ڈویژن اوڑی اور بونيار میں بجلی کی بحرانی صورتحال پیدا ہوتی ہے اور محکمہ صارفین کو معقول اور مناسب بجلی کی سپلائی فراہم کرنے میں ناکام ہوا ہے بلکہ بجلی کے سپلائی نظام کو درست کرنے میں غیر سنجیدہ کا مظاہرہ کیا ہے۔'

انہوں نے بتایا کہ 24گھنٹوں میں صارفین کو مشکل سے ہی 10 یا 13 گھنٹے بجلی کی سپلائی فراہم کی جاتی ہے جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صارفین کو بجلی کی عدم دستیابی کے حوالے کس طرح تکلیف دہ صورتحال سے گذرنا پڑرہاہے۔

یہ بھی پڑحیں :Power Shortage in Sopore: زالورہ سوپور میں بجلی کی شدید قلت سے عوام پریشان

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک طالب علم شاہد رفیق نے کہا سردیاں آتے ہی بجلی میں کٹوتی شروع ہوجاتی ہے محکمہ بجلی کا شیڈیول پورا بدل گیا ہے 24 گھنٹوں میں صرف 10 گھنٹے بجلی آتی ہے اور ان میں بھی ان شیڈول کٹس ہوتے ہیں۔

انہوں کہا کہ 'دیکھا جائے ہمارے یہاں سے ہی بجلی پیدا ہوتی ہے پھر بھی ہم اوڑی کے علاقے کے لوگ بجلی سے محروم ہیں بجلی نہ ہونے سے بچوں کی پڑھائی بھی نہیں ہو پا رہی ہے۔'

Last Updated :Dec 14, 2021, 2:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.