Water Scarcity in Syedpora Sopore: سوپور میں پانی کی شدید قلت، لوگوں کا احتجاج

author img

By

Published : Aug 5, 2022, 7:16 PM IST

سوپور میں پانی کی شدید قلت، لوگوں کا احتجاج

’’ حکام کی جانب سے محرم کے ایام میں لوگوں کو پانی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے اعلانات کیے جاتے ہیں تاہم زمینی سطح پر حکمناموں کو عملی جامہ نہیں پہنایا جاتا ہے۔‘‘Sopore Water Scarcity

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سید پورہ، سوپور کے باشندوں نے پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کے حولے سے محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔ Protest Against Drinking Water Scarcity in Syedpora Soporeاحتجاج کر رہے مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ کئی برسوں سے علاقے میں پانی کی قلت کے سبب لوگوں مشکلات درپیش ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں ایک اسکیم کے تحت پانی سپلائی کیے جانے کو منظوری دی گئی تاہم ’’واٹر سپلائی اسکیم کو محض اعلان تک ہی محدود رکھا گیا۔‘‘

سوپور میں پانی کی شدید قلت، لوگوں کا احتجاج

سید پورہ، سوپور کے باشندوں نے حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’آئے روز حکام کی جانب سے محرم کے ایام لوگوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت فراہم کرنے کے اعلانات کیے جاتے ہیں تاہم زمینی سطح پر حکمناموں کو عملہ جامہ نہیں پہنایا جاتا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ محرم کے متبرک ایام میں بھی لوگ پانی کی ایک ایک بوند کے لیے ترس رہے ہیں۔ Acute Drinking Water Scarcity in Soporeانہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’حکام کی جانب سے اقلیتی طبقہ سے وابستہ شیعہ برادری جو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘‘

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ پانی کی شدید قلت کے حوالے سے انہوں نے کئی بار حکام سے مسئلہ حل کرنے کی گزارشات کیں تاہم حکام نے لوگوں کو بنیادی ضرورت فراہم کرنے کے حوالے سے کبھی بھی ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے۔Syedpora Sopore Protest Against Drinking water Crisis

ادھر، محکمہ جل شکتی، سوپور کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر منظور احمد نے ای ٹی وی بھارت کے سات گفتگو کے دوران سید پورہ، سوپور میں پانی کی قلت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ایک فلٹریشن پلانٹ کی تعمیر کو منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ برسوں سے کسی بھی ایجنسی یا ٹھیکہ دار کی جانب سے ٹینڈر داخل نہیں کیے گئے جس کے سبب واٹر سپلائی اسکیم پر کام شروع نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Water Shortage in Sopore: سوپور میں محکمہ جل شکتی کے خلاف خواتین کا مظاہرہ

انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں پانی کی شدید قلت کے پیش نظر محکمہ جل شکتی کی جانب سے پانی کے ٹینکرز بھیجے جاتے ہیں تاہم اس سے علاقے میں پانی کی ضرورت مکمل نہیں ہو پا رہی۔ اے ای ای نے مزید کہا کہ واٹر فلٹریشن پر جلد ہی کام شروع کیا جائے گا وہیں محرم کے پیش نظر علاقے میں روزانہ پانی کے دو ٹینکر بھیجے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.