Encounter in Baramulla: بارہمولہ تصادم میں تین عسکریت پسند اور ایک پولیس اہلکار ہلاک

author img

By

Published : May 25, 2022, 11:23 AM IST

Updated : May 25, 2022, 1:14 PM IST

بارہمولہ میں تصادم شروع

ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں نازی بھٹ کراسنگ پر سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے انکاؤنٹر میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ Encounter in Najibhat crossing in Kreeri area

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں نازی بھٹ کراسنگ پر سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئے انکاؤنٹر تین عسکریت پسند اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ آئی جی پی کشمیر وجے کمار کے مطابق ہلاک کیے گئے عسکریت پسند کا تعلق پاکستان سے ہے۔ Three Pakistani militants killed in Baramulla Encounter

بارہمولہ تصادم میں تین عسکریت پسند اور ایک پولیس اہلکار ہلاک

پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق اطلاع کی بنیاد پر سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے بعد تصادم ہوا۔ سیکیورٹی فورسز جب عسکریت پسندوں کے چھپے ہوئے مقام پر پہنچی تو عسکریت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔ جوابی کارروائی میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔

بارہمولہ تصادم میں تین عسکریت پسند اور ایک پولیس اہلکار ہلاک
بارہمولہ تصادم میں تین عسکریت پسند اور ایک پولیس اہلکار ہلاک

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وجے کمار نے ٹویٹ کیا، ’’تین پاکستانی عسکریت پسند مارے گئے۔ اس تصادم میں جموں و کشمیر پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے۔ وہیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ IGP Vijay Kumar on Baramulla Encounter

Last Updated :May 25, 2022, 1:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.