Couple Jumps into Jhelum ایک جوڑے نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی، لڑکی سلامت، لڑکا غرقاب

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 7:33 PM IST

جوڑا مبینہ طور جہلم میں کود پڑا، لڑکی سلامت، لڑکا غرقاب

منگل کی دوپہر ضلع بارہمولہ میں دریائے جہلم میں مبینہ طور پر چھلانگ لگانے والے ایک لڑکے کی موت واقع ہو گئی جبکہ اس کے ساتھ جہلم میں کودنے والی لڑکی کو مقامی باشندوں نے زندہ بازیاب کرلیا۔

جوڑا مبینہ طور جہلم میں کود پڑا، لڑکی سلامت، لڑکا غرقاب

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں منگل کی دوپہر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں مبینہ طور پر ایک جوڑے نے جہلم میں جھلانگ لگادی اور مقامی باشندوں نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لڑکی کو بچانے میں کامیابی حاصل کر لی تاہم لڑکا جہلم میں غرقاب ہو گیا۔ کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد لڑکے کی جسد خاکی کو بازیاب کر لیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ضلع بارہمولہ میں منگل کی دوپہر ایک نوجوان جوڑے نے جہل میں ایک ساتھ چھلانگ لگائی اور مقامی باشندوں نے فوری طور انہیں بچانے کی کوشش اور لڑکی کو فوری طور بازیاب کر لیا گیا۔ تاہم لڑکا پانی کے بہاؤ کی وجہ سے غرقاب ہو گیا۔ مقامی باشندوں نے فوری طور پولیس کو مطلع کیا اور پولیس، ایس ڈی آر ایف کی ٹیم فوری طور موقع پر پہنچی اور لڑکے کو بازیاب کرنے کی سعی شروع کی۔

کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد بالآخر لڑکے کی جسد خاکی کو بازیاب کر لیا گیا۔ لڑکے کی جسد خاکی کو بازیاب کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے مقامی پولیس نے متوفی کی شناخت سنگری کالونی، بارہمولہ کے رہائشی سہیل احمد کے طور پر کی ہے۔ پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی و طبی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Teenage Jumps into Jhelum سوپور میں لڑکی کی مبینہ خودکشی

قابل ذکر ہے کہ ضلع بارہمولہ کے مین ٹاؤن سمیت سوپور قصبہ میں بھی گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد افراد نے جہلم میں کود کر مبینہ طور خودکشی انجام دی۔ معاشرے میں خودکشی کے بڑھتے رجحان پر عوامی حلقوں میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.