ACB Traps and Arrests AEE in Bribe Case: اے ای ای رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

author img

By

Published : Nov 19, 2022, 12:10 PM IST

1

سرحدی قصبہ اوڑی میں اینٹی کرپشن بیورو نے وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والے محکمہ آر اینڈ بی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ Uri ACB arrests AEE in Bribe Case

بارہمولہ: اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے محکمہ آر اینڈ بی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر (اے ای ای) کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلاع کے مطابق غلام حسن راتھر نام کے انجینئر کو 15000 روپے کا چیک لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ غلام حسن محکمہ آر اینڈ بی، اوڑی میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر کے طور پر تعینات ہے۔ AEE Arrested While Demanding Accepting Bribe

سرکاری ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی۔ شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اے ای ای ان سے کسی کام کے عوض رشوت طلب کر رہا ہے۔ اے سی بی مقدمہ درج کرکے فوری طور ایک جال بچھایا۔ اے سی بے نے اے ای ای کو دو چیک (بطور رشوت) لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اے ای ای وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام سے تعلق رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ACB traps, Arrests two R&B Employees: بارہمولہ میں رشوت لیتے ہوئے دو ملازمین رنگے ہاتھوں گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.