Assam Police Recruitment Scam: آسام پولیس بھرتی گھوٹالہ میں تحقیقات تیز کرنے کا حکم

author img

By

Published : Dec 28, 2022, 8:58 PM IST

a

حکومت آسام کی جانب سے ریاستی پولیس کو اے پی ایس سی بھرتی عمل میں مبینہ گھپلہ کی جانچ میں سرعت لائے جانے کے احکامات صادر کیے گئے ہیں۔ Assam Police to Probe Recruitment Scam

گوہاٹی: آسام حکومت نے ریاستی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ آسام پبلک سروس کمیشن (اے پی ایس سی) کی بھرتی کے عمل میں گھپلہ کی جانچ مزید فاسٹ ٹریک موڑ پر شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کمیشن کی ایک رپورٹ میں 37 گزیٹیڈ افسران کی تقرری میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو مبینہ طور پر اے پی ایس سی کی ملازمتوں میں نقدی سے متعلق گھپلے کے ملزم ہیں۔ Assam Police to Probe Recruitment Scam on Fast Track Basis

اطلاعات کے مطابق پولیس کو پہلے ہی ان 37 اہلکاروں کے خلاف انکوائری شروع کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس کو گھپلے سے متعلق آٹھ فائلوں کو دوبارہ کھولنے کے بھی احکامات دئے گئے ہیں۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) کو حکومت نے ان معاملات میں ’’فاسٹ ٹریک موڑ‘‘ پر تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ان معاملوں میں ڈبروگڑھ، سی آئی ڈی، اے سی بی، دِسپور تھانہ اور بھانگا گڑھ پولیس اسٹیشن شامل ہیں۔ ان میں سے پہلا کیس 2016 میں ڈبرو گڑھ میں درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Sub Inspector Recruitment Scam ایس آئی بدعنوانی معاملے میں مزید چار افراد گرفتار

اے پی ایس سی گھپلہ 2016 میں اس وقت سامنے آیا جب آسام سول سروس (اے سی ایس) اور آسام پولیس سروس (اے پی ایس) کے افسران سمیت کئی کامیاب امیدواروں - جوسی سی ای، 2013 میں شامل ہوئے تھے - نے اس وقت کے کمیشن کے چیئرمین راکیش پال پر بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.