Gas Leak in Andhra Pradesh: کمپنی میں گیس کا اخراج، سو سے زائد خواتین ملازمین ہسپتال میں داخل

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 9:34 AM IST

Updated : Aug 3, 2022, 12:31 PM IST

کمپنی میں گیس کا اخراج، سو سے زائد خواتین ملازمین ہسپتال میں داخل

آندھرا پردیش کے اچوتاپورم میں ایک کمپنی میں گیس لیک ہونے سے قریب 100 خواتین ملازمین متاثر ہو گئیں جنہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ دو ماہ قبل بھی یہاں گیس لیکج کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ Gas Leak in Company in Atchutapuram Andhra Pradesh

امراوتی: آندھرا پردیش کے انکاپلی ضلع کے اچوتاپورم صنعتی علاقے میں واقع ایک کمپنی میں منگل کو زہریلی گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیا۔ کمپنی میں زہریلی گیس کے اخراج سے تقریبا 100 خواتین ملازمین متاثر ہو گئیں جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا کہ ایس ای زیڈ میں سیڈز کلاتھنگ کمپنی کے قریب زہریلی گیس کا اخراج ہوا۔ Gas Leak in A Company in Atchutapuram

کمپنی میں گیس کا اخراج، سو سے زائد خواتین ملازمین ہسپتال میں داخل

انکاپلی ضلع کے ایس پی نے کہا کہ 'گیس کا اخراج مبینہ طور پر برینڈکس کے احاطے میں ہوا۔ 100 افراد کو ہسپتالز میں منتقل کیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق گیس لیکج کے باعث کمپنی کی خواتین ملازمین کو الٹیاں ہونے لگیں۔ کچھ خواتین ملازمین بے ہوش بھی ہوگئیں۔ دو ماہ قبل بھی یہاں گیس لیکج کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ women employees fell ill due to toxic gas leakage

یہ بھی پڑھیں: Ammonia Gas Leak In AP: آندھرا پردیش میں امونیا گیس کے اخراج سے 50 سے زیادہ ملازم بیمار

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آندھرا پردیش کے اناکا پلی ضلع کے اچیوتپورم میں برینڈکس اسپیشل اکنامک زون (اسی ای زیڈ) میں ایک کیمیکل فیکٹری سے امونیا گیس کے اخراج سے خواتین سمیت 50 سے زیادہ ملازم بیمار پڑگئے تھے۔ ملازمین گیس لیک ہونے کی وجہ سے قے، چکر آنے اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا کر رہے تھے۔ Ammonia Gas Leak In AP

Last Updated :Aug 3, 2022, 12:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.