پارلیمنٹ کی جانب سے ہاکی ٹیم کو مبارکباد

author img

By

Published : Aug 5, 2021, 7:34 PM IST

Indian hockey team

بھارتی مرد ہاکی ٹیم کے ٹوکیو اولمپک میں کانسے کا میڈل جیتنے پر پارلیمنٹ نے مبارکباد دیتے ہوئے اس کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔

لوک سبھا کی کاروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر اوم برلا نے ہاکی میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر ہاکی ٹیم اور باکسر لولینا بورگوہین کو اپنی اور ایوان کی جانب سے مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ہاکی ٹیم نے 41 برسوں بعد اولمپک میڈل جیتا ہے۔ پورا ملک اس جیت کی خوشی منا رہا ہے۔ یہ ہاکی کے لیے میل کا پتھر ثابت ہوگا۔

اوم برلا نے کہا کہ ٹوکیو اولمپک میں ہماری بیٹیوں نے تین میڈل حاصل کرکے دیگر کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ بنیں۔ پورا ایوان 'قوت نسواں' کا شکریہ اداکرتا ہے۔ بھارت کی لڑکیوں نے کھیل کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی اعلیٰ مظاہرہ کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔

اس کے علاوہ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے کہا کہ 'مرد ہاکی ٹیم نے اولمپک میں بہت اچھا مظاہرہ کیا ہے اور چار دہائی بعد میڈل جیتا ہے۔

ہاکی کو فروغ دینے کے لیے اُڑیسہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس کھیل کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پانچ برس کے لیے مدد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارےکھلاڑی آئندہ بھی اچھا مظاہرہ جاری رکھیں اور زیادہ میڈل جیتیں۔

اس کے علاوہ ڈپٹی چیئرمین نے باکسنگ میں میڈل جیتنے والی لولینا بورگوہین کو بھی مبارکبا د دی اور کہا کہ ہمارے کھلاڑی سخت محنت کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.