Tokyo Paralympics: بھارت کا تاریخی کارنامہ، 19 تمغوں کے ساتھ 24ویں مقام پر

author img

By

Published : Sep 5, 2021, 6:19 PM IST

پیرالمپکس میں بھارت کا تاریخی کارنامہ، 19 تمغوں کے ساتھ 24ویں مقام پر

ٹوکیو پیرالمپکس 2020 اختتام پذیر ہوچکا ہے۔ بھارت 19 تمغے جیت کر میڈل فہرست میں 24 ویں مقام پر رہا۔ یہ پیرالمپک گیمز میں بھارت کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔

ٹوکیو پیرالمپک 2020 گیمز میں بھارتی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے پانچ طلائی، آٹھ چاندی اور چھ کانسہ کے تمغے جیت کر تاریخ رقم کی۔

پیرالمپکس میں بھارت کا تاریخی کارنامہ، 19 تمغوں کے ساتھ 24ویں مقام پر
پیرالمپکس میں بھارت کا تاریخی کارنامہ، 19 تمغوں کے ساتھ 24ویں مقام پر

تمغے کی فہرست میں بھارت 24ویں مقام پر رہا۔ یہ پیرالمپک گیمز میں بھارت کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ بھارت کے بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے چار تمغے جیتے جن میں دو سونے، ایک چاندی اور ایک کانسہ شامل ہیں۔

پیرالمپکس میں بھارت کا تاریخی کارنامہ، 19 تمغوں کے ساتھ 24ویں مقام پر
پیرالمپکس میں بھارت کا تاریخی کارنامہ، 19 تمغوں کے ساتھ 24ویں مقام پر

ٹوکیو پیرالمپکس کی اختتامی تقریب کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی کھلاڑیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، 'ٹوکیو پیرالمپکس ہمیشہ بھارتی کھیلوں کی تاریخ میں ایک خاص مقام رکھے گا۔'

وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی کھلاڑیوں کی تعریف کی
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی کھلاڑیوں کی تعریف کی

اتوار کو ٹوکیو پیرالمپک گیمز کے آخری دن بھارتی شٹلر کرشنا ناگر نے بیڈمنٹن میں طلائی تمغہ جیتا جب کہ گوتم بدھ نگر کے ضلع مجسٹریٹ ایم سہاس ایل یتھیراج نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو پیرالمپکس: کرشنا ناگر نے جیتا گولڈ میڈل

پرمود بھگت نے ہفتہ کو بھارت کو بیڈمنٹن میں پہلا طلائی تمغہ دلایا۔ پرمود نے مینز سنگلز SL3 کیٹیگری کے فائنل میں ڈینیل بریتھل کو شکست دی۔ پرمود بھگت نے 45 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ڈینیل کو 21-14 ، 21-17 سے شکست دی۔

اونی لیکھرا نے جیتا پہلا طلائی تمغہ

پیرا شوٹر اونی لیکھرا نے ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں بھارت کو پہلا طلائی تمغہ دلایا۔ اونی نے خواتین کی 10 میٹر ایئر رائفل اسٹینڈنگ SH1 ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتا۔

بھاوینابین پٹیل نے پہلا تمغہ جیتا

بھاوینابین پٹیل نے ٹوکیو پیرالمپکس میں ٹیبل ٹینس میں ملک کے لیے پہلا تمغہ جیتا۔ بھاوینا نے ٹیبل ٹینس کلاس 4 ایونٹ کے خواتین سنگلز میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

نشاد کمار نے ایتھلیٹکس میں جیتا چاندی کا تمغہ

پیرا ایتھلیٹ نشاد کمار نے ہائی جمپ ٹی47 ایونٹ میں سلور میڈل جیتا۔ ساتھ ہی نشاد نے ایشیئن ریکارڈ کی برابری بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: Tokyo Paralympics: پرمود بھگت نے بیڈمنٹن میں طلائی تمغہ جیتا

ٹوکیو پیرالمپکس 2020 میں بھارت نے ایتھلیٹکس میں سب سے زیادہ آٹھ تمغے جیتے۔ جس میں ایک طلائی، پانچ چاندی اور دو کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ اس کے بعد بھارت نے شوٹنگ میں پانچ تمغے جیتے جن میں دو طلائی، ایک چاندی اور دو کانسی شامل ہیں۔

میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس

  • سمت انٹل۔۔ گولڈ میڈل
  • نشاد کمار ۔۔ سلور میڈل
  • یوگیش کتھونیہ۔۔ سلور میڈل
  • دیویندر جھاجریہ ۔۔ سلور میڈل
  • مریاپن تھنگاویلو ۔۔ سلور میڈل
  • پروین کمار ۔۔ سلور میڈل
  • سندر سنگھ گرجر ۔۔ کانسی تمغہ
  • شرد کمار ۔۔ کانسی کا تمغہ

اونی لیکھرا نے بھارت کے لیے شوٹنگ میں دو تمغے (ایک طلائی اور ایک کانسی) جیتا۔ سنگھ راج ادھانا نے شوٹنگ میں دو تمغے (ایک چاندی اور ایک کانسی) بھی جیتا۔ اس کے ساتھ ہی منیش نروال نے طلائی تمغہ جیتا۔

ٹیبل ٹینس اور تیر اندازی میں بھارت نے ایک ایک تمغہ جیتا۔ ٹیبل ٹینس میں بھاوینا بین پٹیل نے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ تیر اندازی میں ہرویندر سنگھ نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.