نوئیڈا: یوپی تیراندازی چمپیئن شپ میں ساکشی کو گولڈ میڈل

author img

By

Published : Sep 21, 2021, 5:00 PM IST

sakshi wins gold in UP archery

اتر پردیش کے نوئیڈا کی ساکشی چودھری نے بڑا مقام حاصل کیا ہے۔ میرٹھ کے کیلاش پرکاش اسٹیڈیم میں منعقدہ یوپی ریاستی خواتین تیراندازی چمپیئن شپ میں ایسٹر پبلک اسکول گریٹر نوئیڈا ویسٹ کی طالبہ ساکشی چودھری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔

اب ساکشی قومی سطح پر اس مقابلے میں اترپردیش کی نمائندگی کریں گی۔ ساکشی غازی آباد کی رہائشی ہیں۔ ساکشی کے والد جتیندر سنگھ اور اسکول کے اسپورٹس ڈائریکٹر افضل احمد کے مطابق ساکشی غازی آباد میں خاندان کے ساتھ رہتی ہیں۔ وہ گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے ایسٹر پبلک اسکول میں 11ویں جماعت کی طالبہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کی کھلاڑیوں نے میرٹھ میں ریاستی سطح کے خواتین کے مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ جس میں آرمی، پولیس اور سی آر پی ایف کے کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ساکشی نے مقابلے میں سینیئر کیٹگری میں کھیلتے ہوئے 720 میں سے 687 پوائنٹ حاصل کیے ہیں۔

اس بہترین کارکردگی کی وجہ سے ساکشی نے گولڈ میڈل پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس شاندار کارکردگی کی بدولت ساکشی اب جمشید پور میں یکم سے 10 اکتوبر تک ہونے والے سینیئر قومی مقابلے میں اتر پردیش کی نمائندگی کریں گی۔

ساکشی چودھری کے مطابق وہ دو سال سے دہلی میں تیراندازی کی مشق کررہی ہیں۔ وہ 15 اکتوبر کو پولینڈ میں منعقدہ یوتھ ورلڈ چمپیئن شپ میں بھی حصہ لے چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.