Neeraj Chopra Makes History نیرج چوپڑا نے تاریخ رقم کی، ڈائمنڈ لیگ میٹ کا خطاب جیتنے والے پہلے بھارتی

author img

By

Published : Aug 27, 2022, 10:03 AM IST

neeraj-chopra-makes-history-becomes-first-indian-to-win-diamond-league

جیولین تھرو چیمپیئن نیرج چوپڑا نے ایک بار پھر تاریخ رقم کی ہے۔ وہ ڈائمنڈ لیگ میٹ کا خطاب جیتنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں۔ Neeraj Chopra Makes History, Becomes First Indian to Win Diamond League

نئی دہلی: جیولین تھرو چیمپیئن نیرج چوپڑا نے جمعہ کے روز ایک بار پھر تاریخ رقم کی ہے Neeraj Chopra Makes History۔ اس بار وہ ڈائمنڈ لیگ میٹ کا خطاب جیتنے والے پہلے بھارتی بن گئے۔ اس کے علاوہ نیرج چوپڑا 7 اور 8 ستمبر کو زیورخ میں ہونے والے ڈائمنڈ لیگ کے فائنل میں بھی پہنچ گئے ہیں۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے بھارتی ہیں۔ مزید انہوں نے ہنگری کے بڈاپیسٹ میں ہونے منعقد ہونے والے سنہ 2023 کے عالمی چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کر چکے ہیں۔ Neeraj Chopra Makes History, Becomes First Indian to Win Diamond League

چوپڑا (24) نے ٹائٹل جیتنے کی پہلی کوشش میں 89.08 میٹر ریپیٹ 89.08 میٹر میں جیولن پھینکا۔ یہ ان کے کیریئر کی تیسری بہترین کوشش ہے۔ وہ انجری کے باعث برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔ ریاست ہریانہ کے پانی پت سے تعلق رکھنے والے نیرج چوپڑا ڈائمنڈ لیگ ٹائٹل جیتنے والے پہلے بھارتی بن گئے ہیں۔ چوپڑا سے پہلے وکاس گوڑا واحد بھارتی ہیں جنہوں نے ڈائمنڈ لیگ میٹ کے ٹاپ تھری میں جگہ بنائی تھی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.