International Olympic Day: عالمی اولمپک ڈے پر خاص رپورٹ

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 12:55 PM IST

international olympic day 2021

عالمی اولمپک ڈے international Olympic day ہر برس 23 جون کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن کھیل اور فٹنس کے تئیں وقف ہوتا ہے۔ اولمپک کھیل دنیا کا سب سے معروف مقابلہ جاتی کھیل ہے جس میں دنیا بھر کے بہت سے ممالک کے کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں۔ اولمپک میں میڈل جیتنا ہر ملک کے لیے فخر کی بات ہوتی ہے۔

عالمی اولمپک ڈے 23 جون 1948 کو پہلی دفعہ منایا گیا تھا۔ اس وقت پرتگال، گریس، آسٹریا، کناڈا، سویٹزرلینڈ، گریٹ بریٹین، اوریگوے، وینزویلا اور بیلجیم نے اپنے اپنے ملکوں میں اولمپک ڈے کا اہتمام کیا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

دراصل آج ہی کے دن بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) قائم ہوئی۔ اس کے قیام کا سہرا فرانس کے پیرے ڈی کوبرتن کو جاتا ہے جن کی انتھک کوششوں سے 23 جون 1894 کو آئی او سی کا قیام عمل میں آیا۔

رواں برس عالمی اولمپک ڈے international Olympic day کا تھیم 'صحت مند رہیں، مضبوط رہیں، اولمپک ڈے ورک آؤٹ کے ساتھ ایکٹیو رہیں' ہے۔

tweet
ٹویٹ

بھارت نے اب تک اولمپک میں کل 28 میڈل جیتے ہیں جس میں نو گولڈ، سات سلور اور 11 برونز میڈلز شامل ہیں۔

tweet
ٹویٹ

آج اولمپک ڈے کے موقع پر ملک کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹس کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی تعریف کی اور آئندہ دنوں میں ہونے والے ٹوکیو اولمپک میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:

بھارت کو اپنے اولمپک کھلاڑیوں کی شراکت پر فخر ہے: مودی

فی الحال ٹوکیو اولمپکس کی تیاریاں زوروں پر چل رہی ہیں۔ اس سال کے اولمپکس 23 جولائی سے شروع ہو رہے ہیں۔ بھارت کو اس اولمپکس سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں۔ مرکزی وزارت کھیل کا بھی یہ کہنا ہے کہ بھارت اس بار بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.