India Women Win: ہندوستان نے سری لنکا کو شکست دے کر ایشیا کپ میں فاتحانہ مہم کا آغاز کیا

author img

By

Published : Oct 1, 2022, 10:08 PM IST

ایشیا کپ میں فاتحانہ مہم کا آغاز

جمائما روڈریگس (76) اور کپتان ہرمن پریت کور (33) کے ساتھ 92 رنز کی شراکت کی بدولت ہندوستانی خواتین نے ہفتہ کو اے سی سی ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ میں سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ مہم کا آغاز کیا۔India Women Win

ڈھاکہ: سلہٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے کھیلتے ہوئے ہندوستان نے 20 اوورز میں چھ وکٹ پر 150 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 109 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ انڈیا کے روڈریگس اور ہرمن پریت نے پاور پلے کے بعد 10 اوورز میں 83 رنز بنائے۔ ہرمن کے آؤٹ ہونے کے بعد بھارت کی چار وکٹیں صرف 35 رنز کا اضافہ کر کے گر گئیں۔India Women Win

جمائما نے اپنی نصف سنچری میں 53 گیندوں میں 11 چوکے اور ایک چھکا لگا کر اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس کے ساتھ وہ میتھالی راج کے بعد ویمن ایشیا کپ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی دوسری ہندوستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ اس سے قبل میتھالی نے 2018 میں ملائیشیا کے خلاف 97 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی تھی۔ دوسرے سرے پر ہرمن نے 30 گیندوں پر 33 رنز بنائے اور سری لنکا کی جانب سے اوشادی رانا سنگھے نے 32 رنز کے عوض تین ہندوستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ چماری اتاپتو اور سوگنڈیکا کماری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔India Women Win

چیلنجنگ اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی گیند بازوں نے سری لنکن کیمپ کو شروع سے ہی دباؤ میں ڈال دیا جس سے سری لنکن کھلاڑی آخر تک سنبھل نہ سکے۔ سری لنکا کی خواتین ٹیم نے دیالن ہیمالتھا (15 رنز دے کر 3)، پوجا وستراکر (12 رنز دے کر 2) اور دیپتی شرما (15 رنز دے کر 2) کی تیز گیند بازی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔ جس سے ہندوستان کی جیت آسان ہوگئی۔

یواین آئی۔ظ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.