Sumanta Ghosh Dies سابق فیفا ریفری سمنت گھوش کا انتقال

author img

By

Published : Sep 30, 2022, 9:29 AM IST

سابق فیفا ریفری سمنت گھوش کا انتقال

فیفا کے سابق ریفری سمنت گھوش کا جمعرات کے روز انتقال ہو گیا۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن نے سابق فیفا ریفری گھوش کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ Sumanta Ghosh passes away

کولکتہ: انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال (فیفا) کے سابق ریفری سمنت گھوش کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے سابق فیفا ریفری گھوش کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سمنت گھوش کی عمر 70 برس تھی۔ ان کے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔ Former FIFA Referee Sumanta Ghosh Dies

ملک میں 1990 کی دہائی کے دوران، گھوش میدان میں اپنے فوری فیصلوں، میچ میں مضبوطی سے کنٹرول اور ہائی پروفائل میچوں کے ہموار انعقاد کے لیے مشہور تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Amitabh Chaudhary No More بی سی سی آئی کے سابق عہدیدار امیتابھ چودھری کا انتقال

دس اپریل 1952 کو بنگال میں پیدا ہوئے، گھوش 1990 میں فیفا ریفری بنے اور 1997 میں ریٹائر ہوئے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں پری ورلڈ کپ، پری اولمپکس، اے ایف سی کلب چیمپئن شپ، سیف کپ، جواہر لعل نہرو کپ جیسے اہم مقابلوں میں حصہ لیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد گھوش نے ریفرینگ کوچ اور اے آئی ایف ایف میچ کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.