اننت ناگ: مارشل آرٹس کو فروغ دینے کی غرض سے اننت ناگ میں ایک تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Sep 19, 2021, 10:15 PM IST

مارشل آرٹس کو فروغ دینے کی غرض سے اننت ناگ میں ایک تقریب کا اہتمام

تقریب میں ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین اور میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر بلال احمد شاہ کے علاوہ دیگر متعلقین نے شرکت کی۔

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں مارشل آرٹس کو فروغ دینے کی غرض سے ایف ایس ایل ڈی کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین اور میونسپل کونسل اننت ناگ کے صدر بلال احمد شاہ کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔

مارشل آرٹس کو فروغ دینے کی غرض سے اننت ناگ میں ایک تقریب کا اہتمام
اس موقعہ پر جموں میں پہلی بار کشمیر سے ایم ایف این-6 میں بحثیت آفیشیل منتخب ہونے والے مارشل آرٹس کھلاڑی عاقب مجید کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ دوبئی میں 24 ستمبر سے شروع ہونے والی ایم ایف این چمپیئن شپ میں بطور آفیشیل عاقب مجید شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: کشمیر یونیورسٹی کے مختلف کورسیز کے لیے انٹرنس امتحانات کا انعقاد


اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عاقب مجید نے اس کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا، ساتھ انہوں نے جموں وکشمیر ایل جی سے مارشل آرٹس کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.