ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز، دیکھیں بھارت کا شیڈول

author img

By

Published : Oct 17, 2021, 6:37 PM IST

ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز، دیکھیں بھارت کا شیڈول

ٹی 20 ورلڈ کپ کا آغاز17 اکتوبر سے شروع ہو گیا ہے۔ 24 اکتوبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 7.30 سے ​​کھیلا جائے گا۔

متحدہ عرب امارات اور عمان میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ آج (17 اکتوبر) سے شروع ہو گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارت اور پاکستان دونوں اس ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں ایک ساتھ ہیں۔ 24 اکتوبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شام 7.30 سے ​​کھیلا جائے گا۔

آپ کو بتا دیں کہ آخری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 میں بھارت میں کھیلا گیا تھا۔ اس سال بھی یہ ٹورنامنٹ بھارت میں ہی منعقد ہونا تھا لیکن کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے اسے متحدہ عرب امارات اور عمان منتقل کردیا گیا۔ حالانکہ بی سی سی آئی اس ٹورنامنٹ کا میزبان ہے۔

جیتنے والی ٹیم کو ملیں گے دو پوائنٹس

ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہر میچ میں جیتنے والی ٹیم کو دو پوائنٹس دیئے جائیں گے۔ دوسری جانب ٹائی یا کوئی نتیجہ نہ نکلنے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔ گروپ 1 اور گروپ 2 کی ٹاپ دو ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی۔

یہاں دیکھ سکتے ہیں آپ ٹی 20 ورلڈ کپ کا میچ

آپ ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچز اسٹار اسپورٹس 1 اور اسٹار اسپورٹس 2 پر لائیو دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسٹار اسپورٹس 3 اور اسٹار اسپورٹس ایچ ڈی چینل پر بھی نشر کیا جائے گا۔ آپ اپنے موبائل پر ڈزنی ہاٹ اسٹار کی ایپ اور ویب سائٹ پر بھی میچز براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔

ٹورنامنٹ میں بھارت کا شیڈول؟

  • 24 اکتوبر: بھارت بمقابلہ پاکستان
  • 31 اکتوبر: بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ
  • 3 نومبر: بھارت بمقابلہ افغانستان
  • 5 نومبر: بھارت بمقابلہ کوالیفائر (کوالیفائنگ راؤنڈ میں گروپ بی کا فاتح)
  • 8 نومبر : بھارت بمقابلہ کوالیفائر (کوالیفائنگ راؤنڈ میں گروپ اے کی رنر اپ ٹیم)

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ بھارتی ٹیم

وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، کے ایل راہل، سوریا کمار یادو، رشبھ پنت (وکیٹ کیپر) ، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندر جڈیجہ، راہل چہر، روی چندرن اشون، شاردول ٹھاکر، ورون چکراورتی، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار اور محمد سمیع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.